اسلام آباد (ای پی آئی )نگران حکومت کے قیام کے سلسلے میں وزیر اعظم کی جانب سے بنائی جانے والی کمیٹی کیلئے ایم کیو ایم قیادت سے نام طلب کرنے پر ایم کیو ایم نے 3 نام فائنل کر لئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق کہ کمیٹی کے لئے ایم کیو ایم کی جانب سے ڈاکٹر فاروق ستار، مصطفی کمال اور امین الحق کے نام فائنل کئے گئے ۔
رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں مشاورت کے بعد کمیٹی کے لئے ناموں کو فائنل کیا گیا۔ ایم کیو ایم کی قیادت اوروزیر اعظم شہباز شریف کے درمیان ملاقات میں وزیر اعظم نے کمیٹی کے لئے 3 نام مانگے تھے۔


