اسلام آباد (ای پی آئی ) منشیات کے الزام میں گرفتار ہونے والے اسلامیہ یونیورسٹی کے چیف سکیورٹی آفیسرکے پاس سے طالبات کی نازیبا تصاویربرآمد ہونے کے معاملے پر قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی نےنوٹس لے لیا ہے ۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی تعلیم کا اجلاس ہوا،کمیٹی نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورکے وائس چانسلر کے اجلاس میں نہ آنے پرسخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

کمیٹی نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورکے وائس چانسلرکے وارنٹ جاری کرنے کی ہدایت کر دی۔ ڈی پی اوبہاولپورکو کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں طلب کرلیا۔

چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ اعلیٰ تعلیمی اداروں میں اس قسم کے واقعات کسی صورت برداشت نہیں کئے جا سکتے،

چیئرمین ایچ ای سی اس سارے معاملے کی نگرانی کریں۔