اسلام آباد(ای پی آئی ) 9مئی کے توڑ پھوڑ جلاؤ گھیراؤ کے واقعات میں درج مقدمات میں پیش نہ ہونے پر عدالت نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی بہنوں سمیت 22 رہنما ؤں کو اشتہاری قراردیدیا گیا۔
انسداد دہشتگردی عدالت نے 9مئی واقعات میں پی ٹی آئی کے 22رہنماؤں کو اشتہاری قرار دیدیا، ملزموں کو عدالت پیش نہ ہونے کے باعث اشتہاری قرار دیا گیا،
ملزموں کیخلاف تھانہ سرور روڈ میں مقدمات درج ہیں۔ اشتہاری قرار دیئے گئے رہنماؤں میں میاں اسلم اقبال، حماد اظہر، فرخ حبیب ودیگر شامل ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنیں عظمیٰ خان ، علیمہ خان،عندلیب عباس ،حافظ فرحت عباس، واثق قیوم، اعظم سواتی بھی اشتہاری قرار دیئے جانے والوں میں شامل ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


