اسلام آباد(ای پی آئی) انسداد دہشتگردی عدالت کے جج کی رخصت کے باعث جوڈیشل کمپلیکس پیشی پر ہنگامہ آرائی کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی،

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کی آج کی حاضری کی استثنیٰ کی درخواست منظورکرلی گئی۔

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی کی پیشی پر جوڈیشل کمپلیکس میں ہنگامہ آرائی کیس کی سماعت ہوئی ،

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج کے رخصت کے باعث سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی گئی،

چیئرمین پی ٹی آئی کی آج کی حاضری کی استثنیٰ کی درخواست منظورکرلی گئی، عدالت نے کیس کی سماعت 22اگست تک ملتوی کردی ۔