اسلام آباد (ای پی آئی ) سول جج کی اہلیہ جانب سے کمسن ملازمہ پر تشدد کرنے پر وفاقی پولیس نے تھانہ ہمک میں سول جج کی اہلیہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے مقدمہ بچی کے الزام پر اس کے والدکی مدعیت میں درج کیاہے ،

مقدمے میں حبس بے جا میں رکھنے اور تشدد کی دفعات شامل کی گئیں ہیں ،6 ماہ سے 14 سالہ رضوانہ 10 ہزار کے عوض سول جج کے گھر ملازم تھی ،بچی سے ملاقات کیلئے آنے پر معلوم ہوا کہ وہ حبس بے جا میں بدترین تشدد کا شکار ہے ،

سول جج کی اہلیہ کے تشدد سے بچی کا دانت ، ناک بازو اور پسلیاں ٹوٹی ہوئی ہیں ،سول جج کی اہلیہ نے بچی کو ڈنڈوں ، سوٹوں اور چمچوں سے تشدد کا نشانہ بنایا ۔