اسلام آباد(ای پی آئی ) توشہ خانہ کیس میں ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف سماعت کے دوران میڈیا کے کمرہ عدالت میں داخلے پر پابندی لگا دی ۔

توشہ خانہ کیس کی سماعت جاری ہے، الیکشن کمیشن کے وکلا کمرہ عدالت میں موجودہیں،

ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے میڈیا کے کمرہ عدالت میں داخلے پر پابندی لگا دی ،

جج ہمایوں دلاور نے بغیر کسی نوٹس یا فیصلے پر پابندی لگائی ،جج ہمایوں دلاور نے صحافیوں سے بات کرنے سے بھی انکار کر دیا۔