اسلام آباد(ای پی آئی ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کی جانب سے توشہ خانہ، سائفر انکوائری اور مقدمات کی تفصیلات فراہمی کے 5کیسز کی درخواستوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوٹسز جاری کردیئے ہیں ۔
کیس میں دستاویزات طلب نہ کرنے کیخلاف 2درخواستوں پر نوٹس جاری کئے گئے، جج سے منسوب فیس بک پوسٹوں کی تحقیقات ، کیس ٹرانسفر درخواست پر بھی نوٹس جاری کر دیئے،
چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ درخواستوں پر الیکشن کمیشن ودیگر کو نوٹس جاری کئے گئے۔عدالت نے سائفر معاملہ، ایف آئی اے طلبی کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر نوٹس جاری کر دیئے،
عدالت نے سائفر انکوائری کیس میں ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا،مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر ایف آئی اے ، پولیس کو نوٹس جاری کئے گئے،
چیف جسٹس عامر فاروق نے پانچوں مقدمات میں نوٹس جاری کئے ۔


