لاہور(ای پی آئی )چینی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ۔
لاہور ہائیکورٹ میں اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سےدرخواست دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ چینی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ، حکومت قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ چینی کی قیمت بڑھنے سے عام شہریوں کو مسائل کا سامنا ہے، آئین کے تحت شہریوں کو بنیادی ضروریات کی اشیاء سے کسی صورت محروم نہیں کیا جا سکتا، شہریوں کو مہنگائی سے نجات دلانا ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت حکومت کو چینی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے خلاف اقدامات کرنے اور چینی کی مصنوعی قلت کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی کا حکم دے۔


