اسلام آباد(ای پی آئی )ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبد العلیم خان نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا ہے کہ سویڈن کے بعد ڈنمارک میں بھی قرآن پاک کی بے حرمتی کا واقعہ انتہائی قابل مذمت ہے ،
انھوں نے کہا کہ دلخراش اور افسوسناک ہے جس سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے۔ مغرب میں ایسے بڑھتے واقعات کا مقصد مسلمانوں میں اشتعال پیدا کرنا ہے۔
مسلم حکومتوں کو ایسی گھنائونی حرکات کی روک تھام کیلئے مذمت سے آگے بڑھ کر عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔ عالمی امن کے لیے ایسے مکروہ افعال کی روک تھام انتہائی ضروری ہے۔


