اسلام آباد(ای پی آئی )جماعت اسلامی نے پانامہ پیپرز میں شامل 436افراد کیخلاف کارروائی کی درخواست پر سپریم کورٹ کی جانب سے طلب کئے گئے 9سوالات کا تحریری جواب جمع کرا دیا ہے ۔

عدالت نے استفسار کیاتھا کہ کن حالات کے پیش نظر جماعت اسلامی کی پہلے آنیوالی درخواست کو پانامہ مرکزی کیس سے الگ کیاگیا؟

سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ پانامہ کیس سننے والے بنچ نے کہاتھا جماعت اسلامی کا کیس سنا گیاتو فیصلے میں کئی سال لگ سکتے ہیں،

پاناما کیس سننے والے بنچ نے کہاہم پہلے نوازشریف کے کیس کو سنیں گے،

بنچ کی اصل توجہ اس وقت کے وزیراعظم نوازشریف کے کیس پر تھی، جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں بنچ نے 9جون کو عدالتی کارروائی میں 9سوالات پوچھے تھے