لاہور (ای پی آئی )پنجاب میںآشوب چشم سے متاثر افراد کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں آشوب چشم کے15ہزار105 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔

جس کے بعد صوبے میں آنکھ کی بیماری سے متاثر افراد کی تعداد ایک لاکھ کے قریب جا پہنچی ہے۔

محکمہ پرائمری ہیلتھ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں آشوب چشم کے 916، ملتان میں 1217، فیصل آباد میں1827، راولپنڈی میں 242 نئے مریض سامنے آئے۔

رواں سال آشوب چشم کےسب سے زیادہ مریض بہاولپور میں74ہزار314 مریض رپورٹ ہوئے، آشوب چشم کا مرض 8 سے 10 دن میں خود بخود ٹھیک ہو جاتا ہے۔رواں سال اب تک آشوب چشم کے 3 لاکھ 79ہزار 690 مریض رپورٹ ہوچکے۔

ذرائع محکمۂ صحت کا کہنا ہے کہ آشوب چشم کے انفیکشن کے بعد اکثر شہروں میں آنکھوں کے ڈراپس اور عرق گلاب نایاب ہو گئے ہیں۔

آشوب چشم سے متاثر افراد ڈراپس کے لیے مارے مارے پھر رہے ہیں۔ اس حوالے سے میڈیکل اسٹور مالکان کا کہنا ہے کہ سپلائی نہیں آرہی ڈیمانڈ زیادہ ہے۔

واضح رہے کہ آشوبِ چشم کی وباء کے سبب پنجاب بھر کے اسکول پیر تک بند رہیں گے۔دو روز قبل محکمۂ اسکولز ایجوکیشن پنجاب نے جمعرات اور ہفتے کو اسکول بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔