پاکستان تحریک کے انصاف کے سابق رہنما و سابق رکن قومی اسمبلی صداقت عباسی نے 9مئی کاواقعہ ہونے کے بعد کونسےپہلے 20ٹویٹ کئے

ٹویٹ نمبر ایک
9مئی کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگوکی ویڈیوشیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان کے موجودہ سیاسی۔ معاشی اور آئینی بحران کا حل نئے الیکشن ہے نئے حکومت آکر سیاسی اور معاشی فیصلے کرے اسکے ساتھ عوام کی سپورٹ ہو۔ تب بین الاقوامی اداروں کے سامنے انکی کوئی اہمیت ہوگی۔ پاکستان کی بنیاد آئین ہے اگر آئین ٹوٹتا ہے تو پھر پتہ نہیں پاکستان کے معاشرے کا کیا بنے گا

ٹویٹ نمبر 2
صداقت عباسی نے ایک اور نجی‌ٹی وی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اب کیا مذاکرات کریں۔ وہ عدلیہ پر حملے کیلئےتیار ہیں۔ الیکشن نہیں کرانا چاہتےآئین توڑنا چا رہےہیں ہمارے پاس تو پھر سڑکوں پر آنےکا راستہ ہے۔ اب کوئی فارمل رابطہ نہیں ان فارمل رابطےہیں انکے کچھ لوگ چاہتےہیں مذکرات ہوں اور کچھ چاہتےہیں شہباز شریف فارغ ہوں اور مریم گروپ کو موقع ملے۔

9مئی کو تیسری ٹویٹ میں صداقت عباسی لکھتے ہیں اسلام آباد : چیئرمین عمران خان کی پیشی کے موقع پر ایم این اے صداقت علی عباسی اور نامزد امیدوار برائے پی پی 6 میجر(ر) لطاسب ستی کارکنان کے ہمراہ اسلام آباد ٹول پلازہ پر اپنے قائد کے استقبال کیلئے موجود۔
#NA57
#PP06
#BehindYouSkipper

9مئی کو اپنی چوتھی ٹویٹ میں صداقت عباسی نے ویڈیوشیئر کرتے ہوئے کارکنان کو ہدایت کی کہ احتجاج کے لئے لیاقت باغ فوری پہنچیں ،،،،،،

9مئی کے بعد صداقت عباسی نے 12مئی کو پانچویں ٹویئٹ میں تصاویرشیئرکرتے ہوئے لکھا کہ اسلام آباد کی سیکٹر جی 13میں احتجاج جاری

12مئی کو اپنے چھٹے ٹویٹ میں صدقات عباسی نے اخبار میں شائع تصاویرشیئر کرتے ہوئے لکھاکہ کل شام جب قائد لی رہائی کی خبر ملی تو ساتھیوں سمیت ڈی چوک میں جشن مناتے ہوئے اپنے لوگوں کی نمائندگی کی ۔

12مئی کو ساتویں ٹویٹ میں صداقت عباسی نے ویڈیوشیئرکرتے ہوئے لکھا کہ لیاقت باغ کے احتجاج میں کارکنان پر پولیس شیلنگ اور پولیس کی طرف سے پتھراؤ کے موقع پر کارکنان کو فرنٹ لائنز پر رہ کر تحفظ فراہم کیا اور انکو پرامن رکھنے کیلئے قیادت کی ۔

12مئی کو آٹھویں ٹویٹ میں صداقت عباسی نے ویڈیوشیئرکرتے ہوئے لکھا لیاقت باغ میں پولیس کی آنسو گیس شیلنگ اور پتھراؤ کے دوران کارکنان کو تشدد سے ہٹانے کیلئے سخت شیلنگ کے جواب میں فرنٹ لائنز سے سیاسی نعرے بازی سے جواب۔۔۔

12مئی کو نویں ٹویٹ میں صداقت عباسی لکھتے ہیں کہ اسلام آباد پولیس کودیکھیں یہ ہیں عوام کےتحفظ کےضامن۔
لوگوں کےگھروں میں شیلزپھینک رہےہیں جہاں کوئی احتجاج کرنےوالا نظر نہیں آرہا۔
اس گھرمیں بچوں/بزرگوں پرکیا گزری ہوگی۔
پتہ نہیں اتنی زہریلی گیس چلانے کےلیےکن جاہلوں کوبٹھای ہواہے۔
ویسےتوہرشاخ پہ الوبیٹھا ہےانجام گلستاں کیاہوگا

12 مئی کو اپنی دسویں ٹویٹ میں صداقت عباسی لکھتے ہیں کہ او بھائی لوگو !

نہ اس ملک کو مزید تباہ کرو، مزید استعفے دو اورلو، اسمبلیاں توڑو، الیکشنز کروا، ملک عوام کے منتخب لوگوں کے حوالے کرو!!!

نہیں ہے تمہارے بس کی بات ابھی تک بھی سمجھ نہیں آئی کیا ؟

12مئی کو اپنی گیارہویں ٹویٹ میں صداقت عباسی نے لکھا کہ ریڈ لائن کیا ہوتی ہے اب بتانے کی ضرورت تو نہیں پڑے گی ؟
#عمران_خان_ہماری_ریڈ_لائن_ہے

13مئی کو اپنے بارہوں ٹویٹ میں صداقت عباسی نے عمران خان کاگاڑی میں جاتے ہوئے ویڈیوبیان شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ خان صاحب کا رہائی کے بعد پیغام

13مئی کو اپنے چودھویں ٹویٹ میں صداقت عباسی نے ایک پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ محبتوں کا شکریہ
https://twitter.com/Sadaqat_Ali/status/1657115628355059712

13 مئی کو اپنے پندرہویں ٹویٹ میں صداقت عباسی نے لکھا کہ پولیس کی شدید شیلنگ اور احتجاجی کارکنان پر پتھراؤ کے باوجود پارٹی قیادت اور
@ImranKhanPTI کے پیغام۔
ہم نےہر قیمت پر پرامن رہنا اور کسی توڑ پھوڑ کی حوصلہ افزائی نہیں کرنی،
لیاری گینگ وار، پیپلز امن کمیٹیوں کے دہشت گردوں اور گلو بٹوں کےسربراہ اب ہمیں پرامن سیاست سکھائیں گے؟

13مئی کو اپنے سولہویں ٹویٹ میں صداقت عباسی فرماتے ہیں کہ خان کے مخالفین کی بھی کیا ذندگی ہے
جب خان صاحب کی گرفتاری پر انکے اکڑنے کا وقت تھا اس وقت نیٹ ہی بند ہو گیا جب خان کی رہائی کے بعد انکے سوگ منانے اور شرمندہ ہونے کا وقت ہوا نیٹ آن ہو گیا–!!
https://twitter.com/Sadaqat_Ali/status/1657346527713476608
13مئی کواپنے سترھویں ٹویٹ میں صداقت عباسی نے لکھا کہ
احتجاج ہمارا آئینی حق تھا اور عام شہریوں اور کارکنان کا تحفظ فرض تھا۔
(میری جنگ تھی سو میں لڑ گیا)

پولیس کی شہریوں پر آنسو گیس کی شیلنگ اور میری فٹبال ککس کی کوششیں !

13 مئی کو اپنے اٹھارویں ٹویٹ میں صدقات عباسی لکھتے ہیں کہ پی پی کا کوئی سمجھدار آدمی بلاول زرداری
@BBhuttoZardari
کو تقریر کرنے کا سلیقہ ہی سکھا دو، یہ کرے گا عمران خان کا مقابلہ

مہربانی فرما کر قوم کو بھی اور بلاول کو خود بھی اس چیخ و پکار اور آہ و زاری سے نجات دلوائیں ۔

@reportpemra
کتنے دنوں کے بعداس ٹائم ٹی وی کے سامنے بیٹھنے کا موقع ملا تھا، برباد کروا دیا
https://twitter.com/Sadaqat_Ali/status/1657413628746924032

چودہ مئی کو اپنے انیسویں ٹویٹ میں صداقت عباسی کا کہنا تھا کہ کمال کا لیڈر ہے ہمارا ہرچیز میں ٹرینڈ سیٹ کر دیتاہے،

حکومت سےنکلا تواتنےاحتجاج کئےکہ پوری ملک سےبھانت بھانت کی بولیاں بولنےوالی 14 پارٹیاں اکھٹےہوکرحکومت ہونےکے باوجودبھی مقابلہ نہ کرسکیں، مقابلہ تودور کی بات اتنامتاثر کیاکہ اب 14 پارٹیوں کی اتحادی حکومت اپنے دارلخلافے میں اپنے خلاف خود ہی احتجاج کرینگی

چودہ مئی کو اپنے بیسویں ٹویٹ میں صداقت عباسی لکھتے ہیں کہ سینیٹر سیف اللہ نیازی کو گرفتار کرنے کی خبر آئی ہے۔

#امپوررٹڈ_حکومت_نامنظور