راولپنڈی(ای پی آئی )سائفر کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت چالان کی نقل تقسیم نہ ہونے کے باعث چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔
تفصیل کے مطابق خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت کی ،گزشتہ سماعت پر چالان کی نقول تقسیم نہ ہونے پر فرد جرم کی کارروائی نہیں ہو سکی ،
یہ بھی پڑھیں ، اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کے تمام مقدمات کی سماعت کااحوال
عدالت نے ملزمان میں چالان کی نقول تقسم کردیں، عدالت نے فرد جرم کی کارروائی اگلی سماعت کیلئے مقرر کردی ،سائفر کیس کی سماعت ایک ہفتے تک ملتوی کردی گئی ۔


