اسلام آباد (ای پی آئی ) سلام آباد ہائیکورٹ کے پارکنگ ایریا سے کیمرہ مین کا موٹر سائیکل چوری ہوئے اڑھائی ماہ گزر گئے تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج ہونے کے باوجود کوئی داد رسی نہ ہوسکی۔
یاد رہے کہ 26فروری 2024کو ایگزیکٹ پریس انٹرنیشنل (ای پی آئی )کے کیمرہ مین شاکر عباسی کی موٹر سائیکل 125 ،ماڈل 2023 نمبر اے کیو ایکس 7658 اسلام آباد کے شاہراہ دستورپر موجود گیٹ سے ملحقہ پارکنگ سے چوری ہوئی تھی
جس کی ایف آئی آر تھانہ سیکرٹریٹ میں درج ہے لیکن سابق آئی جی اسلام آباد کی یقین دہانی کے باوجود وفاقی پولیس کی جانب سے روایتی سستی کا مظاہرہ کیا جارہاہے ،
اسلام آباد کے ورکنگ جرنلسٹس ،فوٹو گرافر جرنلسٹس کی جانب سے فوٹوجرنلسٹ کی موٹر سائیکل برآمد کرانے کا مطالبہ کیا گیاہے ۔


