1
آئی ایم ایف کا پھرڈومور کا مطالبہ، بجلی،گیس کی قیمتوں میں اضافے کا خواہشمند، آئی ایم ایف 10 جولائی سے قبل بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ چاہتا ہے اور عالمی مالیاتی فنڈ کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ یکم جولائی سے پیشگی اقدامات کے تحت نرخوں میں اضافے پر عملدرآمد کیا جائے۔آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی مہنگی کرنے کیلئے نیپرا کے فیصلے پر فوری عملدرآمد کیا جائے، نئے مالی سال میں گیس کے ریٹ بڑھا کر سبسڈی کنٹرول کی جائے اور نئے قرض پروگرام کیلئے آئی ایم ایف کی پیشگی شرائط پر عملدرآمد کیا جائے۔
2
پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی، سپیکر کا ایتھکس کمیٹی بنانے کا اعلان، اسمبلی کا ماحول بہتر بنانے کیلئے ایتھکس کمیٹی بنا رہے ہیں، اخلاقیات کو برقرار رکھنے کیلئے ایتھکس کمیٹی کام کرے گی۔ جمہوریت کی روایات کی پاسداری بہت ضروری ہے، پارلیمان کی توقیر واحترام سب پر لازم ہے، ہمیں ایک ضابطہ اخلاق بنا لینا چاہیے، مقدس ایوان کے تقدس کا خیال رکھنا سب کی ذمہ داری ہے، اس کی تنزلی اپنے ذاتی مفادات کی خاطر کی جا رہی ہے، پہلے اس ایوان میں نعرے بازی کی جاتی تھی لیکن اب ماں بہن کی گالیاں دی جاتی ہیں جو قابل قبول نہیں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو
3
سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اس ملک میں انصاف دم توڑ چکا ہے اور غریب آدمی کے لئے جینا دوبھر ہو گیا۔ آبپارہ پولیس نے میرے گھر پر ڈاکہ مارا، ایس ایچ او آبپارہ نے گھر سے گھڑیاں، نقدی اور جوتوں کے نئے جوڑے بھی لے لئے ، پولیس نے کہا تھا کہ واپس کر دیں گے لیکن نہیں ملیں۔، انصاف سسکیاں لے رہا ہے، انصاف دم توڑ چکا ہے، انصاف تک رسائی نہیں رہی، غریب آدمی کے لئے جینا دوبھر ہو گیا ہے۔سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی مری کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو
4
خیبرپختونخوا کو 590 ارب روپے دینے سے متعلق وزیراعظم شہباز شریف کا بیان جھوٹ ہے۔وزیراعظم کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ یہ رقم 2010 میں سوات آپریشن کے تعمیر و بحالی کے کاموں پر خرچ ہوئی، این ایف سی کے تحت بقایا جات تاحال نہیں ملے۔انہوں نے کہا کہ نااہل ٹولہ دہشت گردی جیسے اہم معاملے پر بھی سیاست کر رہا ہے، عزم استحکام سے متعلق نااہل ٹولے نے فوج اور عوام میں دوریاں پیدا کرنے کی کوشش کی۔
5
نائب صدر پیپلز پارٹی اور سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے رہنما پارلیمنٹ کے اندر اور باہر اپنی غلط زبان، لہجے اور رویہ پر نظر ثانی کریں۔ملک میں تقسیم اور نفرت کی سیاست کے بیج بونے والی جماعت آج کل خود بدترین تقسیم اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، دوسروں کا استعفیٰ مانگنے والے آج کل ایک دوسرے کا استعفیٰ مانگ رہے ہیں۔اختلافات ہر سیاسی جماعت میں ہوتے ہیں لیکن یہاں تو ہر کوئی ایک دوسرے سے استعفے کا مطالبہ اور بیان بازی کر رہا ہے، بیشک انسان وہی کاٹتا ہے جو بوتا ہے، اس نفرت اور تقسیم کی سیاست کا انجام بھی یہی ہونا ہے۔
6
عمران خان کا پارٹی میں دھڑے بندی اور فارورڈ بلاک سے متعلق خبروں کا نوٹس، سابق وزیراعظم عمران خان نے دھڑے بندی اور فارورڈ بلاک اراکین کے نام مانگ لئے۔بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی ڈسپلن پر سختی سے عملدرآمد کا حکم دے دیا اور پارٹی ڈسپلن کی مسلسل خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کر دی۔
7
یکم جولائی: پاکستان کا بینکاری شعبہ عام لین دین کیلئے بند رہے گااعلامیے کے مطابق سٹیٹ بینک، کمرشل بینک، ترقیاتی مالیاتی ادارے اور مائیکرو فنانس بینک عام لین دین کے لیے بند رہیں گے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بینکوں اور مالیاتی اداروں کا عملہ یکم جولائی کو حاضر رہے گا لیکن عام لین دین نہیں ہو گا۔