لاہور(ای پی آئی ) لاہور ہائیکورٹ نے فوجی افسران اور بیوروکریٹس کو ٹیکس سے استثنٰی دینے کے خلاف دائر کی گئی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی
جسٹس عابد عزیز شیخ آٹھ جولائی کو شہری مشکور حسین کی جانب سے ندیم سرور ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائر کی گئی درخواست پر سماعت کریں گے
درخواست میں وفاقی حکومت اور ایف بی آر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے بجٹ میں بیورو کریسی اور ملٹری آفیشلز کو بڑا ریلیف دیا ہے۔ بیورو کریٹس اور ملٹری آفیشلز کو پراپرٹی بیچنے پرانکم ٹیکس ادا کرنے سے استثنی دے دیا گیا ہے۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ آئین کے تحت سب شہری برابر ہیں ، ٹیکس سے استثنی آئین کے آرٹیکل 2 کے خلاف ہے۔
عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ انکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکشن 236 سی کو بزریعہ فنانس ایکٹ ترمیم غیر قانونی قرار دی جائے اور درخواست کے حتمی فیصلے تک سیکشن 236 سی پر عملدرآمد روکا جائے۔