اسلام آباد (عابدعلی آرائیں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے صحافیوں کوایکریڈیشن کارڈ جاری نہ کرنے کیخلاف دائر کی گئی درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کرلیاہے اور سیکرٹری پی سی بی کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ وہ عدالت کو مطمئن کریں کی صحافیوں کو ایکریڈیشن کارڈزکیوں جاری نہیں کئے گئے۔۔
حسنین ودیگر بنام وفاق بذریعہ کابینہ ڈویژن کیس میں درخواست گزاروں کی جانب سے عبدالواحدقریشی ایڈووکیٹ، عبدالوغفورقریشی،شیخ جنید نسیم، راجہ ناصر اورتیمورستی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے صحافیوں کوایکریڈیشن کارڈ جاری نہ کرنے کیخلاف دائر کی گئی درخواست کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا ہے،
جسٹس بابرستار کی جانب سے جاری کئے گئے دو صفحات اور تین پیراگراف پر مشتمل تحریری حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ حسنین لیاقت اور دیگردرخواست گزار پاکستان میں کھیلے جانے والے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کرکٹ میچز کے ایکریڈیشن کارڈ جاری نہ کرنے سے متاثر ہیں
پیراگراف دو
عدالت نے تحریری حکم میں لکھا ہے کہ درخواست گزاروں کے وکیل نے موقف اپنایا کہ پی سی بی کے آئین کی شق 41 میں صحافیوں کو ایکریڈیشن کارڈ جاری کرنے کی وضاحت کی گئی ہے وکیل نے مزید کہا کہ درخواست گزار ایکریڈیشن کارڈ جاری کرنے کی تمام شرائط پر پورا اترتے ہیں اور وہ ملک کے معروف سپورٹس جرنلسٹ ہیں جنہیں پی سی بی ماضی میں بھی ایڈیشن کارڈ جاری کرتا رہا ہے
وکیل نے موقف پنایاکہ ان درخواست گزاروں نےپاکستان بنگلہ دیش سیریز کے لیے ایکریڈیشن کارڈ کے حصول کے لیے درخواست دی لیکن انہیں نہ تو ایکریڈیشن کارڈ جاری کیے گئے اور نہ ہی انہیں ایکریڈیشن کارڈ جاری کرنے سے تحریری طور پر انکار کیا گیا،
حکم کے مطابق وکیل نے مزید کہا کہ درخواست گزاروں کو زبانی طور پر آگاہ کیا گیا کہ انہیں پہلے کرکٹ میچ کے لیے اس وجہ سے ایکریڈیشن کارڈ جاری نہیں کیے گئے کیونکہ وہ پی سی بی پر تنقید کرتے رہے ہیں وکیل نے دلائل میں کہا کہ پی سی بی کے پاس ایسا کوئی اختیار نہیں ہے کہ وہ کوئی معقول وجہ بتائے بغیر ایکریڈیشن جاری کرنے سے انکار کرے ایسا کرنا پی سی بی کی طرف سے اظہار رائے کی آزادی پرسنسرشپ لگانے کے مترادف ہے ۔
وکیل نے کہا کہ راولپنڈی میں آئندہ میچ 30 اگست کو ہوگا اس لیے درخواست گزار کے پاس رٹ پٹیشن دائر کرنے کے سوا کوئی مداوا نہیں تھا۔
پیراگراف 3
عدالت نے اپنے حکم میں لکھا ہے کہ مقدمہ کے فریقین کو کل 29 اگست کے لیے نوٹس جاری کیے جاتے ہیں تمام فریقین کل تحریری رپورٹ اور پیرا وائز کمنٹس جمع کرائیں گے عدالت نے یہ نوٹس خصوصی پیغام رسانی کے ذریعے تعمیر کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فریق نمبر 4 سیکرٹری یا چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی متعلقہ ریکارڈ کے ہمراہ ذاتی حیثیت میں عدالت کے سامنے پیش ہوں اور عدالت کو مطمئن کریں کہ کیوں درخواست گزار ان کو ایکریڈیشن کارڈ جاری نہیں کیے گئے۔