کشمور(ای پی آئی) صوبائی مشیرو کشمور شکارپور جیکب آباد اضلاع کیلئے رین اینڈ فلڈ ایمرجنسی کے فوکل پرسن ڈاکٹر لال چند اکرانی اور ڈی سی کشمور نے ضلع کے مختلف علاقوں کا دورہ کر کے حالیہ بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا۔

صوبائی مشیر اور ڈی سی نے گڈو بیراج پر پانی کی صورتحال اور کشمور تحصیل ہسپتال کا دورہ کر کے دوائی ایمرجنسی انتظامات کا جائزہ بھی لیا اس موقع پر بات کرتے ہوئے صوبائی مشیر کا کہنا تھا کہ سندھ کے دوسرے اضلاع کی نسبت کشمور میں برسات قدر کم ہوئی ہے تاہم پھر بھی دو افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سندہ سرکار اس مشکل گھڑی میں اپنی عوام کے ساتھ ہے۔ ہماری کوشش ہوگی کہ متاثرین کو ہر سہولت میسر کر کے دیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کشمور ہسپتال میں موجود دوائی ویکسین اور ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے جو انتظامات کیئے گئے ہیں وہ قابل تعریف ہیں۔

کشمور: مسلسل بارش سے نشیبی علاقے زیرآب، کچے مکان منہدم، بجلی غائب

ان کا کہنا تھا کہ پی پی ایچ آئی کشمور کے کام کو دیکھ کر اب سفارش کرینگے کہ کندھ کوٹ ہسپتال کو بھی پی پی ایچ آئی کےحوالے کیا جائے۔