کشمور(ای پی آئی ) صوبہ سندھ کے ضلع کشمور میں دہائیوں سے آباد پنجابیوں کی زمینوں پر قبضوں کا آغازہوگیا۔
کشمور کے نواحی گوٹھ رحمت خان میں گھراورملکیتی زمین پر مقامی بااثر وڈیروں کی ایما پرچاچڑ برادری کے شرپسند عناصر نے قبضہ کرلیا ۔ مقامی پولیس ملزمان کیخلاف کارروائی سے انکاری، شہری کاحکام بالاسے زمین واگزار کروانے کی مطالبہ۔
تفصیلات کے مطابق کشمور کے علاقہ دیھ مسووالہ میں چاچڑ برادری کے شر پسند عناصر نے ملکیتی زمین رکھنے والے برکت چٹھہ کی ملکیتی زمین اور گھر پرپر قبضہ کرلیا۔
70سالہ بزرگ برکت چٹھہ نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 65 سال سے زمین اس کی ملکیت ہے اور اس پر فیض چاچڑ،وزیرچاچڑ، جلال چاچڑاور دیگر ملزمان نے زبردستی قبضہ کرلیا ہے ۔ پولیس میری کوئی داد رسی نہیں کررہی ۔ میں نے متعدد مرتبہ مقدمہ کیلئے پولیس کو درخواستیں دی ہیں لیکن ملزمان کو گرفتارنہیں کیا گیا۔
برکت چٹھہ کا کہنا تھا کہ ملزمان کی جانب سے انہیں کافی عرصہ سے دھمکیاں دی جارہی تھیں کہ کچے میں موجودزمین چھوڑ کر چلے جاؤدو ورنہ تمہیں اغواکروا دینگے یا قتل کردینگے ۔لیکن میں نے ایس انہیں کیا تو چاچڑوں نے زبردستی میری کھاتے والی زمین پر قبضہ کرلیا ہے۔
انہوں نے وزیراعلی سندھ،ڈی آئی جی لاڑکانہ، آئی جی پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کی ملکیتی زمین اور گھر کا قبضہ واپس دلایا جائے ۔ان کا کہنا تھا کہ مقامی بااثر افراد چند شرپسندوں کے ذریعے میری 40 ایکڑ ملکیتی زمین ہتھیانا چاہتے ہیں۔۔
یاد رہے کہ صوبہ سندھ کا ضلع کشمور پہلے ہی کچے کے ڈاکوؤں کی وجہ سے بدامنی کا شکار ہے لیکن اب لوگوں کی زمینوں پر جبرا قبضے کی اطلاعات بھی آنا شروع ہوگئی ہیں اس سے قابل ہندوؤں کی سندھ سے ہجرت کی خبریں آتی تھیں لیکن اب کئی دہائیوں سے آباد پنجابیوں کی ہجرت سے امکانات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے.