اسلام آباد(ترجمہ عابدعلیآرائیں) سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈسمتھ نے سوشل میڈیا پر عمران خان کی رہائی کیلئے ٹویٹ کیا ہے جس کہا گیاہے کہ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران جیل میں قید میرے بیٹوں کے باپ عمران خان کے علاج کے حوالے سے سنگین اور قابل تشویش پیش رفت سامنے آئی ہیں ۔
انھوں نے کہا کہ پاکستانی حکام نے عمران خان کے اہل خانہ اور وکلاء سمیت تمام لوگوں کو عمران خان سے ملنے سے روک دیا ہے، جبکہ عمران خان کے اہلخانہ اور وکلاء سمیت دیگر تمام لوگوں کو ملنے سے بھی روک دیا ہے اور تمام مقدمات کی سماعتیں بھی موخر کر دی ہیں ۔ بانی پی ٹی آئی کی سابقہ اہلیہ کا اپنے ٹوئٹ میں مزید کہنا تھا کہ جیل میں ملاقاتیں بند کرنے کے ساتھ ساتھ حکام نے عدالتی حکم عدولی کرتے ہوئے بیٹوں سلمان اور قاسم کے ساتھ ہفتہ وار فون پر بات کرنے کا سلسہ بھی روک دیا ہے ۔
جمائمہ نے کہا کہ سلمان اور قاسم برطانوی شہری ہیں اور لندن میں رہتے ہیں انھیں10 ستمبر کو بات کرنے سے روکا گیا ہے اور ہمیں رپورٹس موصول ہوئی ہیں کہ حکام نے عمران خان کے سیل کی لائٹس اور بجلی بھی بند کر دی ہے جبکہ عمران خان کو کسی بھی وقت اپنے سیل سے باہر جانے کی اجازت بھی نہیں دی جارہی حتیٰ کہ جیل کے باورچی کو بھی چھٹی پر بھیج دیا گیا ہے ۔
In the last few weeks there have been serious and concerning developments regarding my sons’ father, Imran Khan’s treatment in prison. The Pakistan authorities have stopped all visits to him by his family and his lawyers. They have also postponed all court hearings. In addition…
— Jemima Goldsmith (@Jemima_Khan) October 15, 2024
جمائمہ خان نے اپنے ٹویٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اب بالکل قید تنہائی اور اندھیرے میں ہیں اور انکا باہر کی دنیا سے کوئی رابطہ نہیں ہے ،انکے وکلاء کو بھی عمران خان کی صحت اور حفاظت کے حوالے سے شدید تشویش ہے۔انھوں نے کہا کہ یہ کاروائیاں عمران خان کے خاندان کے ساتھ ساتھ انکی پارٹی کے ارکان ، انکے حامیوں سمیت تمام سیاسی مخالفین کو خاموش کرانے اور نشانہ بنانے کے تناظر میں کی جارہی ہیں۔ اور اسی لئے عمران خان کے بھانجے عام شہری حسان نیازی جو کہ اگست 2023 سے فوجی حراست میں ہیں جبکہ حال ہی میں عمران خان کی دو بہنوں علیمہ خان اور عظمی خان کو بھی اس لیے گرفتار کیا گیا ہے کہ وہ عمران خان کی طرف سے بات کرتی تھیں اور انھوں نے پر امن احتجاج کیا تھا ، ان دونوں کو جیل میں رکھا گیا ہے حالانکہ انکو قید میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں ۔
جمائمہ گولڈ سمتھ نے کہاہے کہ اس سال جون میں اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ برائے آربیٹریری ڈیٹینشن ( بلاجواز حراست ) نے کہا تھا کہ عمران خان کو غیر قانونی طور پر بلا جواز حراست میں رکھا گیا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ورکنگ گروپ نے عمران خان کے فوری رہائی کا مطالبہ کیا تھا.
جمائمہ گولڈسمتھ نے لکھا ہے کہ فوری نوعیت کے اس معاملے میں ہم عمران خان اور انکی بہنوں اور انکے بھانجے کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں اور یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ عمران خان کے بیٹوں کا رابطہ کروایا جائے تاکہ بیٹوں کو فوری طور پر یہ یقین ہو سکے کہ انکے والد ٹھیک ہیں اور انکے ساتھ کوئی غلط سلوک نہیں کیا جارہا۔
اپنی الگ ٹویٹ میں جمائمہ گولڈ سمتھ نے فالورز کو اپنی ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرنے کی بھی درخواست کی ہے .