اسلام آباد (عابدعلی آرائیں ) کیا نومبر میں پاکستان تحریک انصاف کی فائنل کا پاکستان کی ماضی کی تاریخ کودیکھتےہوئے دی گئی ہے،پاکستان کی سیاسی تاریخ میں ماہ نومبرکو خطرناک مہینہ قراردیا جاسکتا ہے کیونکہ اس ماہ میں ملک میں اہم واقعات پیش آئے، قیام پاکستان کے بعدسے نومبرسیاسی اعتبار سے پاکستان کے لیے کافی کٹھن ثابت ہو اہے ، نومبر میں پاکستان کی 2نگران حکومتیں وجود میں آئیں اسی ماہ ایک وزیراعظم کی حکومت برطرف ہوئی ،نومبرمیں ہی ایک وزیراعظم نے حلف اٹھایا، نومبرمیںایک صدر کا انتخاب ہوا جبکہ ایک سابق صدر کو جلا وطن کیا گیا۔
2 نومبر1958 کو اسکندر مرزا کو جلاوطن کر دیا گیا۔
26 نومبر1967کو نواب آف کالاباغ ملک امیر محمدکو گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔
7 نومبر1968 کوفوجی صدرایوب خان کے خلاف پورے ملک میں طلبا کے مظاہرے شروع ہوئے جن کا اختتام جنرل ایوب خان کے استعفیٰ پر ہوا۔
22 نومبر1971کو بھارت نے مشرقی پاکستان پر حملہ کیا۔
یکم نومبر1989کو وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہو گئی۔
6 نومبر1990کو نواز شریف 153 ووٹ لے کر وزیراعظم منتخب ہوئے۔
13نومبر1993کو فاروق لغاری پاکستان کے آٹھویں صدر منتخب ہوئے۔
5 نومبر1996 کوصدر فاروق احمد لغاری نے وزیر اعظم بینظیر بھٹو کو برطرف کرکے قومی اسمبلی تحلیل کی۔
5 نومبر1996 کوہی ملک معراج خالد نگراں وزیراعظم بن گئے۔
23 نومبر2002 کومیر ظفر اللہ خان جمالی نے بطور وزیراعظم حلف اٹھایا۔
3 نومبر2007کوسابق فوجی ڈکٹیٹر پرویز مشرف نے ملک میں ایمرجنسی نافذ کی اور سپریم کورٹ کے بیشتر سینئر ججوں کو معزول کر دیا
16 نومبر2007 کوپانچ سال مکمل ہونے پر قومی اسمبلی تحلیل ہوئی اور محمد میاں سومرو کی نگران حکومت نے حلف اٹھا یا
25 نومبر2007کو نواز شریف 7سال کی خود ساختہ جلاوطنی کے بعد پاکستان واپس آئے۔
سابق نواز شریف 19نومبر2019کو بیماری کا بہانہ بنا کر بیرون ملک گئے اور 21اکتوبر 2023کوواپس آئے
رواں سال نومبر کے اختتام پر 24 نومبر کو بانی پی ٹی آئی ،عمران خان نے ملک کی حقیقی آزادی کے نام پرفائنل کال دے رکھی ہے۔