اسلام آباد(ای پی آئی ) دوشوگرملز ٹیکس چوری کے الزام میں سیل کردی گئیں۔تیسری کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔

ذرائع کے مطابق شوگرملز کے کرشنگ سیزن کے اغاز پر ہی ایف بی آر نے دو شوگرملز جن کا پنجاب اور سندھ سے تعلق ہے انہیں ٹیکس چوری کے الزام کے بعد ایف بی آر حکام نے سیل کردیا ہے۔

تیسری شوگرمل کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔ پاکستان میں قائم اسی سے زائد شوگر ملز مالکان پر تیس سے چالیس ارب روپے سالانہ ٹیکس چوری کا الزام ہے.. اس کی تفصیلات سننے کیلئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں.