اسلام آباد(عابدعلی آرائیں) پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے رات گئے غیرملکی میڈیا سے منسلک صحافی وحید مراد کو انکے گھر سے اٹھالیا گیا ہے.
رپورٹس کے مطابق اغواکار انہیں ڈالے میں اٹھاکرلے گئے ہیں.انکی اہلیہ نے اغوا کی تصدیق کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ وحید مراد کو انکے شوہر کو گھر سے اٹھا یاگیا گھر میں انکی والدہ بھی موجود تھیں انک والدہ کو بھی دھکا دھکے دیئے گئے.
مبینہ اغوا کار وحید مراد کے موبائل سمیت انکی ساس کا موبائل بھی ساتھ لے گئے ہیں جبکہ کچھ دستاویزات بھی ساتھ لے گئے .
وحید مراد غیرملکی صحافتی ادارے اردو نیوزسے منسلک ہیں . چند روز قبل انہوں نے اس نمائندے سے بات کرتے ہوئے بتایا تھا کہ انکی والدہ اور ساس مانسہرے سے انکے گھر اسلام آباد میں تشریف لائی ہوئی ہیں.
دوسری جانب وحید مراد کے گھر چھاپے کی اطلاع پا کر وہاں پہنچنے والے صحافی ثوبان افتخار راجہ کی ایک ویڈیو
سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں دیکھا اور سنا جاسکتا ہے کہ اغوا کاروں نے ویڈیو بنانے والے صحافی پر کیسے تشدد کیا اور انکے موبائل چھین کر کس طرح گن پوائنٹ پر ان سے موبائل کے پاسورڈ لئے گئے.