راولپنڈی( ای پی آئی )قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ پیش ہوتے ہی نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے،منافع خوروں نے سولر پینلز پر18 فیصد ٹیکس کاحکومتی اعلان سنتے ہی سولر پلیٹیں مہنگی کردیں۔
راولپنڈی کی مارکیٹوں میں فی پلیٹ ایک سے تین ہزارروپے اضافہ کردیا، سولر پینلزسے متعلقہ دیگر آلات کے نرخ بھی بڑھ گئے ۔
یاد رہے کہ حکومت نے بجٹ 2025-26 میں سولر پینلز پر 18 فیصد ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی ہے یہ تجویز سامنے آتے ہی دیگر اشیا کی طرح سولر پینلزکے ڈیلرزنے قیمتوں میں اضافہ کردیاہے.
راولپنڈی کے کالج روڈ بازار میں خریداروں کا کہنا ہے کہ ایک رات میں سدو سے تین ہزار فی پلیٹ کا اضافہ کردیا ہے حکومت کا اس کا نوٹس لیناچاہیئے۔ ایک شہری کا کہنا تھا کہ کل 585 واٹ کی سولر پلیٹ کا ریٹ 18ہزار بتایا گیا آج ساڑھے 21ہزار بتایا جارہا ہے.