اسلام آباد(ای پی آئی) پچاس فیصد لوگوں کی رائے ہے کہ آج عمران خان کوضمانت مل جائے گی جبکہ پچاس فیصد لوگ کہتے ہیں کہ اڈیالہ جیل میں دو سال سے قید سابق وزیراعظم کو ضمانت نہیں ملے گی..

تازہ سروے میں 100 میں سے تقریبا 89 فیصد لوگوں نے عمران خان کی ضمانت بارے اپنی رائے دی ہے جبکہ 11فیصد نے اس بارے پتا نہ ہونے کا کہا ہے. رائے دینے والوں میں سے اکثریت نے ضمانت مل جانے کی رائے دی ہے.

سوشل میڈیا ایپ ایکس پر ایگزیکٹ پریس انٹرنیشنل کی جانب سے کئے گئے تازہ سروے میں11.1فیصد لوگوں نے کہاہے کہ عمران خان کی ضمانت بارے انہیں معلوم نہیں ہے تاہم 44.8 فیصد لوگوں کی رائے میں سابق وزیراعظم کو آج سپریم کورٹ 9 مئی کے مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر انہیں ضمانت مل جائے گی.

دوسری جانب 44.1فیصد لوگوں کا کہنا ہے کہ انہیں ضمانت نہیں ملے گی.

یاد رہے کہ آج دس بجے عمران خان کی 8 مقدمات میں ضمانتوں کی درخواستوں پر آج سماعت ہوگی . چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں بینچ سماعت کرے گا عمران خان کی جانب سے بیرسٹر سلمان صفدر دلائل دینگے.