نوشہرو فیروز (رپورٹ/ محمد شکیل آرائیں) پاکستان پیپلز پارٹی کے کونسلر چودھری شبیر آرائیں پر مسلح افراد کی فائرنگ، تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل. قاتلانہ حملہ کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی شہر میں شدید خوف وہراس کی فضاء،ملزمان فرار۔
تفصیلات کے مطابق پڈعیدن اسٹیشن وارڈ نمبر 10 میں پی پی پی کونسلر چودھری شبیر حسین آرائیں گھر کے سامنے بیٹھے تھے کہ اچانک مسلح افراد نے فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجہ میں چودھری شبیر حسین آرائیں کو دو گولیاں لکھیں واقع کی اطلاع پر اہل محلہ نے فوری طور پر پڈعیدن اسپتال منتقل کردیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت میں نوابشاہ منتقل کردیا گیا گیا،اطلاعات کے مطابق واقعہ میں پی پی کونسلر چودھری شبیر حسین آرائیں کے پڑوسی نوجوان ملوث ہے پولیس نے ملزم جٹ کے گھر کا گھیرا کرلیا ہے اور مبینہ ملزم کی تلاش شروع کردی ہے پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے بعد ہی اصل حقائق جلد سامنے لائے جائیں گے،جبکہ افسوسناک واقع کے بعد شہرمیں خوف کی فضاء چھا گئی ہے۔دوسری جانب ٹاون کمیٹی پڈعیدن کے چئیرمین پیر رکن دین قریشی ہاشمی سمیت تمام کونسلرز نے واقعہ پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انکی صحتیابی کیلئے دعائیں کی اور انہوں نے کہاکہ پولیس حرکت میں آچکی ہے انشاءاللہ ملزمان جلد گرفتار ہونگے


