اسلام آباد(عابدعلی آرائیں) وینزویلا پر امریکی کنٹرول کے معاملے پر پاکستانی حکومت اور برسراقتدار قیادت مکمل خاموش دکھائی دے رہی ہے.

پاکستان کے سابق وزرائے اعظم نواز شریف، شاہد خاقان عباسی، سیدیوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف سمیت موجودہ وزیراعظم میاں شہباز شریف ، صدر آصف علی زرداری اور پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے بھی کوئی بیان سامنے نہیں آیا.
یہ بھی پڑھیں: وینزویلا پر امریکی حملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، خواجہ سعد رفیق
البتہ مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نے امریکی حملے کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قراردیا ہے .

پاکستانی میں موجودہ برسراقتدار سیاسی جماعتوں کے کسی رہنما نے اس عالمی معاملے کو یکسر نظر انداز کیا ہے اور اس معاملے پر کوئی بیان نہیں دیا حتی کہ سوشل میڈیا پر بھی اس ضمن میں کوئی رائے سامنے نہیں آسکی.