نوشہروفیروز( ای پی آئی ) صوبہ سندھ کے علاقے ٹھاروشاہ میں لڑکےکی جانب سے شادی سے انکار پر 16سالہ نوجوان لڑکی سوہانا لاڑک نے خودکشی کرلی ہے۔

پولیس کے مطابق ٹھاروشاہ پولیس نے لڑکی کے ورثاء کی درخواست پر نوجوان حماد لاڑک کو گرفتار کرلیا۔

لڑکی کے والد سجاد لاڑک کا کہناہے کہ میری بیٹی کو گاؤں کا نوجوان حماد لاڑک بلیک میل کرتا تھا۔ ایک سال بیٹی سے فون پر بات کرکے شادی کا آسرا دیا دو دن قبل جواب دیدیا۔

والد سجاد لاڑک نے بتایاکہ شادی کے انکاری جواب پر بیٹی نے کہا میں خودکشی کرلوں تو لڑکے نے جوابا کہا مرنا ہے تو مرجاؤ گولیاں میں دیتا ہوں وائسز موجود ہیں۔ پولیس کا کہناہےکہ معاملے کی۔ہرحوالے سے تفتیش کررہے۔ہیں لڑکے اور لڑکی کےموبائل کافرانزک کروایا جائیگا۔