لاہور(ای پی آئی) لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے کوٹ لکھپت جیل میں قید 4 پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت 8 افراد کوسانحہ نو مئی مغلپورہ میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمہ میں قید کی سزا سنادی ہے جبکہ سابق وزیرخارجہ، وائس چیرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی سمیت 12 کارکنان کو مقدمہ سے بری کر دیاگیا ہے

سابق صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت اعجاز چوہدری٫، میاں محمود الرشید اور عمر سرفراز چیمہ، کو دس دس سال قید کی سزا سنا دی گئی ہےجبکہ کارکنان شاہ دین، خاور حسین ٫٫ احمد زاہد ، اور حافظ سید الرحمان کو بھی دس دس سال قید کی سزا سنائی گئی ہے

اے ٹی سی کورٹ کے ایڈمن جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں فیصلہ سنایا سزا پانے والے رہنماؤں پر نو مئی کی سازش تیار کرنے کا الزام ہے یہ مقدمہ 1570/23 تھانہ مغلپورہ میں درج کیا گیا تھا. دوران سماعت پراسکیوشن نے ملزمان کیخلاف 37 گواہان پیش کئے تھے.

مقدمہ میں پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت 22 ملزمان نامزد تھے مقدمہ کے دو ملزمان سزا کے ڈر سے اشتہاری ہو چکے ہیں جبکہ باقی 20 ملزمان کا فیصلہ سنایا گیا ہے
کارکنان سلمان، عدنان ، شعیب ، شاہ زیب، رضوان ، ہارون، اعظم، شمشاد، عباس ، طیب اور حافظ عثمان کو عدالت نے بری کر دیاہے
پی ٹی آئی رہنماؤں پر کارکنان کو نو مئی بغاوت اور فسادات پر اکسانے کا الزام ہے

نو مئی کے 7 مقدمات کے فیصلے پہلے ہو چکے ہیں.