اسلام آباد (ای پی آئی) اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ عظمی خان کی جانب سے دائر جلد سماعت کی درخواست مسترد ہونے کی تصدیق ہوگئی۔۔

عظمی خان نے سپریم کورٹ کے حکم پر بانی پی ٹی آئی کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال نہ منتقل کرنے کے بعدتوہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی.

تحریک انصاف کی جانب سے توہینِ عدالت کی درخواست جلد سماعت کیلئے مقرر کرانے کی کوششیں جاری ہیں اس سلسلے میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سپریم کورٹ پہنچے اور رجسٹرار سے ملاقات کی جس میں رجسٹرار نے جلد سماعت کی درخواست منظور نہ ہونے کہ وجہ بتا دی ہے.

بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کا معاملہ ہے،، توہینِ عدالت درخواست جلد سنی جائے، اس سلسلے میں آج پھر رجسٹرار سپریم کورٹ سے ملاقات ہوئی اور رجسٹرار نے بتایا فیصلے کے خلاف نظرثانی کی درخواست بھی زیرِ التوا ہے، رجسٹرار نے آگاہ کیا کہ ججز بھی اس ہفتے دستیاب نہیں اور یہ کیس خصوصی بینچ نے سنا اور جزوی سماعت شدہ کیس ہے،کیس اسی بینچ کے سامنے 16 ستمبر کو مقرر کیا گیا ہے،

بیرسٹر گوہر نے کہاکہ ہمارا ہمیشہ مؤقف رہا عدلیہ سے انصاف ملنا چاہیے، معاملہ بانی پی ٹی آئی کی صحت اور ہسپتال منتقلی کا ہے اور ہم بانی پی ٹی آئی کی صحت کے معاملے پر فوری سماعت چاہتے ہیں.