خواتین ممبر کو پولیس اہلکاروں نے زدوکوب کیا، ترجمان جے یو آئی
اسلام آباد(ای پی آئی) اسلام آباد پولیس نے میں مولانا فضل الرحمان کا گھر سیل کرکے ان کے اہلخانہ کو نکال دیا ہے جبکہ ان کے بیٹے کو گرفتار کرلیا گیا ہے، پولیس کارروائی کے دوران پولیس نے ممبران پارلیمنٹ کی توہین کی ہے۔
ترجمان جےیوآئی کے مطابق خواتین ممبر کو پولیس اہلکاروں نے زدوکوب کیا جبکہ مولانا فضل الرحمان کے داماد افاق جان کو بھی پولیس نے زدوکوب کیا۔ ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے کہا ہے کہ جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کے صاحبزادے مولانا اسجد محمود کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
اسلم غوری نے کہا کہ انتظامیہ نے اہل خانہ کو گھر سے نکال کر اسے سیل کر دیا ہے، اہل خانہ روانہ ہو گئے۔ترجمان جے یو آئی نے کہا کہ ظلم و جبر میں میاں شہباز شریف حکومت نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔ اسلم غوری نے کہا کہ کارکن اشتعال میں نہ آئیں، صبر و تحمل سے جبر کا مقابلہ کریں گے، قائد جمعیت کی کارکنوں کو ہدایت۔ انہوں نے کہا کہ کارکن پارٹی قیادت کی ہدایات کا انتظار کریں۔


