لاہور (ای پی آئی ) عمران خان کی گرفتاری کے بعد فوجی تنصیبات پر حملے کر کے جلائو گھیرائو میں ملوث افراد کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انٹیلی جنس اطلاعات ہیں کہ فوجی تنصیبات پر حملہ کرنیوالے 30 سے 40 دہشت گرد زمان پارک میں موجود ہیں، تحریک انصاف کو حوالگی کیلئے 24 گھنٹے کا الٹی میٹم دیتے ہیں۔
نگران وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا ہے کہ شرپسندوں کا ٹرائل ملٹری کورٹ میں ہو گا۔795 حملہ آوروں کی شناخت کر لی گئی۔ تحریک انصاف کو پیغام دیا ہے کہ آرمی تنصیبات پر حملے میں ملوث 30 سے 40 دہشت گرد زمان پارک میں موجود ہیں، تحریک انصاف کو حوالگی کیلئے 24 گھنٹے کا الٹی میٹم دیتے ہیں، ورنہ وہ کریں گے جو قانون کہتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جناح ہائوس پر حملہ، مکمل تفصیلات سامنے آگئیں
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف غیر ریاستی عنصر کا روپ دھار چکی ہے۔ عمران خان نے گرفتاری سے قبل ویڈیو بیان میں دھمکی دی، بعد میں گرفتار ہوئے تو عمران خان نے اپنی دھمکیوں کو عملی شکل دی۔
وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ جان بوجھ کر لوگوں کو فوجی تنصیبات پر حملے کیلئے اکسایا گیا، عمران خان کی گرفتاری کو ایسے پیش کیا گیا جیسے ان کیلئے کوئی قانون نہیں ہے۔جبکہ اس سے پہلے عمران خان مسلسل فوج اور اس کی قیادت کیخلاف ہرزہ سرائی کر رہے تھے


