لاہور (ای پی آئی ) پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سابق گورنر پنجاب کھوسہ کی پارٹی رکنیت ختم کر دی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما لطیف کھوسہ پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پارٹی کو تنقید کا نشانہ بنا رہے تھے جس پر رکنیت ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا

اس حوالے سے ۔ پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر رانا فاروق سعید کا کہنا ہے کہ سردار لطیف کھوسہ نے پارٹی کی ریڈ لائن کراس کی ہے جس کی وجہ سے ان کی بنیادی رکنیت ختم کی جاتی ہے ،

انہوں نے الزام عائد کیا کہ سابق گورنر اپنے بیٹے کو اٹارنی جنرل لگوانا چاہتے تھے لیکن جب ایسا نہیں ہوا تو انہوں نے پارٹی کو بلیک میل کرنا شروع کردیا