پاکستان
ملک کے تعلیمی نظام کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے،صدر مملکت
اسلام آباد (ای پی آئی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ملک کے تعلیمی نظام کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، مستقبل انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت جیسے جدید سائنسی شعبوں میں ترقی سے وابستہ ہے، تعلیمی اداروں اور صنعت کے مابین بہتر...
پاکستان ریلوئے کاموسم گرما کے لئے ٹائم ٹیبل 15 اپریل سے تبدیل کرنے کا فیصلہ
سرگودھا(ای پی آئی )پاکستان ریلوئے کا ملک بھر میں موسم گرما کے لئے ٹائم ٹیبل 15 اپریل سے تبدیل کیا جائے گا،راولپنڈی سمیت ملک بھر کے ڈویژنل انچارج سے جلد از جلد نئے ٹائم ٹیبل مرتب کرنے کا حکم دیا گیا ہے، زرائع کے مطابق پاکستان ریلوئے ملک بھر میں چلنی والی مسافر ٹرینوں...
پاکستان کو ادائیگی کے توازن کا خسارہ ختم کرنے کی یقین دہانی کرانی ہوگی، آئی ایم ایف
اسلام آباد (ای پی آئی)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی نمائندہ ایستھر پیریز روئیز نے نے کہا ہے کہ پاکستان کو یہ یقین دہانی کرانی ہوگی کہ اس کی ادائیگی کے توازن کے خسارے کو آئی ایم ایف پروگرام کی بقیہ مدت کیلئے مکمل طور پر فنانس کردیا گیا ہے۔ایستھر پیریز روئز نے...
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے سستا
کراچی (ای پی آئی )اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے سستا ہواہے جبکہ انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام تک ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام تک ڈالر 54 پیسے سستا ہونے کے بعد 277.92 روپے پر بند ہوا۔ دوسری...
لاہور ہائیکورٹ؛ عمران خان کی تقاریر اور بیانات چلانے پر پابندی کا اقدام چیلنج
لاہور(ای پی آئی )پیمرا کی جانب سے عمران خان کی تقاریر اور بیانات چلانے پر پابندی کا اقدام چیلنج کر دیاگیا۔ عمران خان کی جانب سے صدر لاہور ہائیکورٹ بار نے درخواست دائر کی،درخواست میں پیمرا سمیت دیگر کوفریق بنایاگیا ہے ،درخواست میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ پیمرا نے...
آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس: بشارت راجہ نے نیب کی انکوائری کیلئے طلبی نوٹسز کو چیلنج کر دیا
راولپنڈی (ای پی آئی)سابق صوبائی وزیر قانون پنجاب محمد بشارت راجہ کو آمدن سے زائد اثاثے بنانے پر نیب کی جانب سے جاری انکوائری کیلئے طلبی نوٹسز کو لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں چیلنج کردیا گیا جبکہ عدالت نے سابق صوبائی وزیر کو ذاتی حیثیت میں انکوائری ٹیم کے سامنے...
سپریم کورٹ ، پنجاب کے لاء افسران کی برطرفی کے خلاف اپیلیں سننے سے معذرت
اسلام آباد (ای پی آئی)سپریم کورٹ کے جج جسٹس شاہد وحید نے پنجاب کے لاء افسران کی برطرفی کے خلاف اپیلیں سننے سے معذرت کر لی، جسٹس شاہد وحید کی معذرت کے بعد مقدمہ کسی اور بنچ میں مقرر کرنے کیلئے چیف جسٹس کو بھجوا دیا گیا۔ سپریم کورٹ میں پنجاب کے لاء افسران کی برطرفی...
کارکنان پرجوش اور بے خوف ، رانا ثنا اللہ کو ناکوں چنے چبوا دیں گے،سینیٹر اعجاز چودھری
لاہور( ای پی آئی ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)نے پارٹی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کی صورت میں جیل بھرو تحریک دوبارہ شروع کرنے کا عندیہ دے دیا۔ اس حوالے سے تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کے فوکل پرسن اور سینیٹر اعجاز چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کیا...
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی زمان پارک پہنچ گئےعمران خان سے ملاقات
لاہور(ای پی آئی )صدر مملکت عارف علوی کی عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے،ملاقات میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی زمان پارک پہنچ گئے، صدر عارف علوی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی،ملاقات میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال...
دوہرا معیار نہیں چل سکتا ،شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے کیسے نکالا گیا ؟اسلام آباد ہائیکورٹ
اسلام آباد (ای پی آئی )اسلام آباد ہائی کورٹ نے اہم ریمارکس دیے ہیں کہ شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے کیسے نکالا گیا، دوہرا معیار نہیں چل سکتا۔ ہائی کورٹ میں سرمایہ کاری کے نام پر عوام کو لوٹنے کے ملزم کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔دو رکنی بینچ نے دلائل سننے کے بعد...
لاہور ہائیکورٹ: الیکشن کی تاریخ کے معاملے پر اپیلوں کو نمٹا دیا
لاہور(ای پی آئی )لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں الیکشن کی تاریخ کے معاملے پر گورنر پنجاب اور الیکشن کمیشن کی اپیلوںکو سپریم کورٹ فیصلے کی روشنی میں نمٹا دیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب میں الیکشن کی تاریخ کے معاملے گورنر پنجاب اور الیکشن کمیشن کی اپیلوں پر سماعت ہوئی،جسٹس...
توشہ خانہ کیس : عدالت نے عمران خان کے وارنٹ منسوخی کی درخواست خارج کر دی
اسلام آباد(ای پی آئی )اسلام آباد کی مقامی عدالت نے عمران خان کے وارنٹ منسوخی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ اسلام آباد کی مقامی عدالت نے عمران خان کے وارنٹ منسوخی کی درخواست خارج کردی،عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقراررکھے۔قبل ازیں مقدمے کی سماعت...










