اسلام آباد
اسلام آباد: لاپتہ ہو نے والے 15 سالہ طالبعلم کا سراغ نہ مل سکا
اسلام آباد(ای پی آئی)اسلام آباد کے تھانہ مارگلہ کی حدود ایف ایٹ فور سے 15 سالہ طالبعلم کو لاپتہ ہوئے تین روز گزر گئے، تاحال شاہ میر حسین کا کچھ علم نہ ہو سکا۔ پولیس حکام کے مطابق ٹیوشن سے طالبعلم گولڑہ کی جانب پیدل نکلا جس کے بعد اس کا معلوم نہیں ہو پایا، تلاش جاری...
آئی ایم ایف کی شرط:لگژری آئٹمز پر سیلز ٹیکس 25 فیصد کرنے کی منظوری
اسلام آباد(ای پی آئی)حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)کی ایک اور شرط پوری کر دی، کابینہ نے لگژری آئٹمز پر سیلز ٹیکس 25 فیصد کرنے کی منظوری دے دی۔ وفاقی کابینہ نے 25 فیصد سیلز ٹیکس کے نوٹیفکیشن کے لیے سرکولیشن سے سمری کی منظوری لی ہے۔لگژری آئٹمز پر سیلز ٹیکس...
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو گرفتار کرنے کا پلان بی تیار کرلیا گیا
اسلام آباد (ای پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو گرفتار کرنے کا پلان بی تیار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کو گرفتار کرنے کے لئے پلان بی کے تحت آئی جی اسلام آباد ڈاکٹراکبر ناصر خان کی ہدایت پر خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی۔اعلی افسران کو ہدایات...
الیکشن ملتوی کرنا مولانا فضل الرحمن صاحب کی رائے ہے جو قابل قدر ہے ،رانا ثناء اللہ
اسلام آباد(ای پی آئی )وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان نے سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں عمران خان کوگرفتار کرنے کا کوئی شوق نہیں، لیکن انہیں عدالت میں پیش ہونا پڑے گا ،عمران خان کے خلاف کچھ چیزیں واضح...
فیڈرل شریعت کورٹ نےکم عمر لڑکی کے سابق شوہر علی اظہر کی درخواست مسترد کر دی
اسلام آباد(ای پی آئی )فیڈرل شریعت کورٹ نے ایک فیصلے میں قرار دیا ہے کہ ریاست کو اختیار ہے کہ شادی کے لئے کم سے کم عمرکا تعین کرے۔ فیڈرل شریعت کورٹ نے سندھ چائلڈ ریسٹرینٹ میرج ایکٹ 2013 میں شادی کی کم سے کم عمر سے متعلق درخواست پر فیصلہ سنایا۔عدالت نے کراچی سے تعلق...
ملک کے تعلیمی نظام کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے،صدر مملکت
اسلام آباد (ای پی آئی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ملک کے تعلیمی نظام کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، مستقبل انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت جیسے جدید سائنسی شعبوں میں ترقی سے وابستہ ہے، تعلیمی اداروں اور صنعت کے مابین بہتر...
دوہرا معیار نہیں چل سکتا ،شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے کیسے نکالا گیا ؟اسلام آباد ہائیکورٹ
اسلام آباد (ای پی آئی )اسلام آباد ہائی کورٹ نے اہم ریمارکس دیے ہیں کہ شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے کیسے نکالا گیا، دوہرا معیار نہیں چل سکتا۔ ہائی کورٹ میں سرمایہ کاری کے نام پر عوام کو لوٹنے کے ملزم کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔دو رکنی بینچ نے دلائل سننے کے بعد...
توشہ خانہ کیس : عدالت نے عمران خان کے وارنٹ منسوخی کی درخواست خارج کر دی
اسلام آباد(ای پی آئی )اسلام آباد کی مقامی عدالت نے عمران خان کے وارنٹ منسوخی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ اسلام آباد کی مقامی عدالت نے عمران خان کے وارنٹ منسوخی کی درخواست خارج کردی،عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقراررکھے۔قبل ازیں مقدمے کی سماعت...
8 مارچ کو عورت مارچ کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر
اسلام آباد (ای پی آئی )اسلام آباد ہائیکورٹ8 مارچ کو عورت مارچ کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر،درخواست چیئرمین امن ترقی پارٹی محمد فائق شاہ کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ گزشتہ سال عورت مارچ کے دوران اسلامی اقدار کی...
پی آئی اے: مالی بوجھ قرار دیکر تجربے کار ملازمین فارغ، 250 نئی بھرتیوں کی تیاری
اسلام آباد(ای پی آئی)پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کی انتظامیہ نے مالی بوجھ قرار دے کر حال ہی میں 1924 تجربے کار ملازمین کو فارغ کر دیا تھا جبکہ اب 250 نئی بھرتیوں کی منصوبہ بندی شروع کر دی ہے۔ سپریم کورٹ میں پیش کی گئی درخواست میں نئی بھرتی کے لیے تجربے کار اور ہنر...
جسٹس مظاہر نقوی کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں نئی درخواست دائر
اسلام آباد(ای پی آئی)سپریم کورٹ کے جسٹس مظاہر نقوی کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میںنئی درخواست دائر،درخواست میں جسٹس نقوی کیخلاف ریفرنس کی فوری سماعت اور عدالتی امور واپس لینے کی استدعا کی گئی ہے ،میاں دائود ایڈووکیٹ نے2صفحات پر مشتمل درخواست سپریم جوڈیشل کونسل میںد ائر...
عدالتی فیصلوں پر وہ بات کر رہے ہیں جنہیں قانون کی زبر زیر معلوم نہیں، جسٹس (ر)ثاقب نثار
اسلام آباد(ای پی آئی)سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلوں پر وہ بات کر رہے ہیں جنہیں قانون کی زبر زیر معلوم نہیں،میرا واٹس ایپ ہیک ہو گیا ہے،خدشہ ہے کہ ڈیٹا کو کسی خاص مقصد کیلیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں...










