دنیا
قرآن پاک کی بے حرمتی، مسلم وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس 31جولائی کوطلب
جدہ(ای پی آئی)سویڈن اور ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات پر مسلم وزرائے خارجہ کا ورچوئل ہنگامی اجلاس 31 جولائی کو طلب کرلیا گیا۔ یورپی ممالک سویڈن اور ڈنمارک میں تواتر کے ساتھ قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات رونما ہورہے ہیں، جس پر پورے عالم اسلام میں شدید غم و...
ایکواڈور، خطرناک جیلوں میں ہنگامہ آرائی،ہلاکتوں کی تعداد 31 تک پہنچ گئی
کیوٹو(ای پی آئی )ایکواڈورکی خطرناک جیلوں میں ایک ہفتے سے جاری تشدد سے ہلاکتوں کی تعداد 31 تک پہنچ گئی ہے ۔ حکومت نے ملک کی جیلوں میں دو ماہ کے لئے ایمرجنسی نافذ کررکھی ہے۔ اٹارنی جنرل کے مطابق مختلف جیلوں سے 2700 سے زائد آتشیں اسلحہ اوردیگرخطرناک ہتھیار برآمد کرلئے...
قرآن پاک کی بے حرمتی، او آئی سی نے سویڈن کی خصوصی ایلچی کی حیثیت معطل کردی
ریاض(ای پی آئی ) قرآن پاک کی بے حرمتی کے مسلسل واقعات کے بعد اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی نے سویڈن کی خصوصی ایلچی کی حیثیت معطل کر دی ہے ۔ ذرائع کے مطابق سویڈن کی خصوصی ایلچی کی حیثیت معطل کرنے کا فیصلہ او آئی سی کی ایگزیکیٹو کمیٹی اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں...
بغیر اجازت بیٹے کی تدفین،فوجی اہلکار نےبیوی سمیت 13 افراد کو قتل کردیا
کنساشا(ای پی آئی ) افریقہ کے ملک کانگو میں بغیر اجازت بیٹے کی تدفین کرنے پر فوجی اہلکار نے بیوی سمیت 13افراد کو قتل کردیا۔ کانگو کے صوبے اتوری میں فوجی اہلکار کے بیٹے کی طبعی موت ہوئی۔ بیٹے کے انتقال کی خبر سن کر دوسرے علاقے میں تعینات فوجی اپنے گھر روانہ ہوا تاہم اس...
انڈونیشیا ، کشتی ڈوب گئی 15 افراد ہلاک
جکارتا(ای پی آئی ) انڈونیشیا میں سولا ویسی میں کشتی ڈوبنے سے 15 افراد ہلاک ہوگئے۔ انڈونیشیا کی سرچ اینڈ ریسکیو ایجنسی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کشتی میں 40 افراد سوار تھے۔ کشتی اتوار کی رات ڈوبی۔حکام کا مزید کہنا ہے کہ ڈوبنے والی کشتی سے 6 افراد کو بچا...
عراق میں مظاہرین نے سوئڈن کے سفارتخانے کو آگ لگا دی
بغداد(ای پی آئی ) قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف دنیا بھر کے مسلمان سراپا احتجاج ہیں عراق میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف احتجاج میں شامل مظاہرین نے سوئیڈش سفارت خانے کو آگ لگا دی۔ بغداد میں مظاہرین نے سوئیڈش سفارتخانے پر دھاوا بول دیا۔ دیواریں پھلانگ کر سفارت خانے...
سمندر میں دو ماہ تک بھٹکنے والےملاح اور اسکے کتے کو بچالیا گیا
سڈنی(ای پی آئی )ماہی گیروں کی ایک کشتی دو ماہ تک سمندر میں بھٹکنے والے ایک آسٹریلوی ملاح اور اس کے کتے کو بازیاب کرالیا ہے جو اس وقت بین الاقوامی سمندری حدود میں جا پہنچے تھے۔ ذرائع کے مطابق 54 سالہ ملاح ٹموتھی لِنڈسے شیڈوک سڈنی میں رہتے ہیں جو اپنے پالتو کتے ’بیلا‘...
نئے اسلامی سال کا آغاز، غلاف کعبہ تبدیل کردیا گیا
مکہ مکرمہ(ای پی آئی ) گذشتہ برس کی طرح اس سال بھی یکم محرم الحرام سے شروع ہونے والے نئے اسلامی سال کے آغاز پر غلاف کعبہ تبدیل کردیا گیا۔ عرب میڈیا کے مطابق غلاف کعبہ کی تبدیلی کا عمل نماز عشاء کے بعد شروع کیا گیا جو 3 سے 4 گھنٹوں میں مکمل ہوا۔ غلاف کعبہ ریشم، سونے...
بنگلہ دیش ، 2 مسافر کشتیاں آپس میں ٹکرا گئیں، 60 افراد لاپتہ
ڈھاکہ (ای پی آئی ) غیر ملکی میڈیا کے مطابق تلگھاٹ سے ڈھاکہ جانے والی مسافر کشتی دوسری کشتی سے ٹکرا گئی، جس کے باعث کشتیوں میں سوار تمام مسافر ڈوب گئے ، امدادی ٹیموں نے چار افراد کی لاشوں کو نکال لیا جبکہ 60 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ بنگلہ دیشی حکام کا کہنا ہے کہ لاپتہ...
برطانوی ارب پتی مسلمان نے انٹرٹینمنٹ کمپلیکس میں مسجد بنانے کی اجازت حاصل کر لی
لندن (ای پی آئی ) لندن کے مشہور کمپلیکس میں مسجد بنانے کیلئے برطانوی ارب پتی مسلمان آصف عزیز نے اجازت نامہ حاصل کرلیا۔ وہ 3منزلہ مسجد تعمیر کریں گے جس میں اسلامک سنٹر بھی شامل ہے، مسجد میں 400نمازیوں کی گنجائش موجود ہوگی۔ برطانوی اخبار کے مطابق مذکورہ جگہ پر پہلے...
جنوبی کوریا میں پانی سے بھری سرنگ سے 13 لاشیں برآمد
سیول(ای پی آئی ) جنوبی کوریا میں گزشتہ کئی روز سے جاری بارشوں کے باعث متعدد علاقے زیرآب آگئے ہیں۔ وسطی کوریا کے شہر چینگ یو میں سیلابی پانی سے بھری ایک سرنگ سے بھری 13 لاشیں برآمد کرلی گئیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ دریا کا پانی بند توڑ کر شہر میں داخل ہوگیا جس کے نتیجے...
پونے دو لاکھ ڈالر میں سادہ لوگو کی ڈیزاننگ ، فلپائنی حکومت پر شدید تنقید
منیلا (ای پی آئی ) چالیسویں سالگرہ کا جشن منانے کے لئے فلپائن حکومت کے محکمہ کھیل اور تفریح نےایک نیا لوگو بنوایا ہے جس کے لیے 30 لاکھ پیسوس یا پونے دو لاکھ ڈالر کی خطیر رقم دی گئی ہے۔ اس طرح پاکستانی روپے میں اس کے رقم ساڑھے چھ کروڑ روپے بنتی ہے دی گئی۔ جس کے بعد...