دنیا
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی ایرانی صدر سے ملاقات
نیویارک(ای پی آئی ) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئےنیو یارک میں موجودنگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے ملاقات ، دو طرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ۔ تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے نیو...
مراکش میں شدید زلزلہ ، 300 افراد جاں بحق ،150 زخمی
رباط(ای پی آئی)مراکش میںشدید زلزلے کے جھٹکے 300 سے زائدافراد جاں بحق اور 150 سے زائد زخمی ہوگئے ۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مراکش میں تباہ کن زلزلے کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی، جس سے عمارتیں لرز اٹھیں اور سیکڑوں افراد ملبے تلے دب گئے۔ حکام کے مطابق علاقے کی متعدد...
نائیجریا ،مسجد میں فائرنگ ،7نمازی شہید ،متعدد زخمی
ابوجا (ای پی آئی )نائیجریا کی شمال مغربی ریاست کدونا کی مسجد میں فائرنگ سے 7 نمازی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ریاست کدونا کے دور دراز کے گائوں کی مسجد میں نامعلوم افراد نے اس وقت فائرنگ کی جب بڑی تعداد میں نمازی عبادت میں مصروف تھے۔...
مراکش میں مسافر بس کو حادثہ،24افراد ہلاک
رباط (ای پی آئی ) مراکش وسطی صوبے ایزیلال میں ایک بس کو حادثہ پیش آیا جس کے باعث 24 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق منی بس مسافروں کو لیے ڈیمنیٹ قصبے میں لگنے والے ہفتہ وار بازار کی طرف جارہی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بازار کی جانب جانے والے موڑ پر بس الٹ...
چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری امریکا نے پاکستان کا اندرونی معاملہ قرار دیدیا
واشنگٹن (ای پی آئی ) چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری پر امریکا کی جانب سے جاری رد عمل میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور دیگر سیاستدانوں کے خلاف کیسز پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔ ترجمان امریکی دفتر خارجہ میتھیو ملر نے کہا کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی...
ڈونلد ٹرمپ نے خود پر عائد الزامات یکسر مسترد کر دیئے
واشنگٹن (ای پی آئی ) سابق صدر امریکہ ڈونلد ٹرمپ نے خود پر عائد الزامات یکسر مسترد کرتے ہوئے خود کو بے قصور قرار دیدیا ۔ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ واشنگٹن ڈی سی کی عدالت میں پیش ہوئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق جج نے 6 جنوری کے کیپٹل ہل پر پیش آئے واقعات سے متعلق چاروں الزامات...
ڈونلڈ ٹرمپ پر فرد جرم عائد کر دی گئی
واشنگٹن(ای پی آئی) کیپیٹل ہل حملہ کیس میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر تیسری فرد جرم عائد کر دی گئی۔ امریکی تاریخ میں پہلی بار کسی موجودہ یا سابق صدر کو کرمنل چارجز کا سامنا کرنا پڑے گا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر کیپیٹل ہل...
امریکہ: ساحل پر طیارہ سمندر میں گر کر تباہ
واشنگٹن(ای پی آئی)امریکی ریاست نیو ہیمپشائر کے مصروف ساحل پر طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایک چھوٹا طیارہ نیو ہیمپشائر کے مصروف ساحل پر ہنگامی لینڈنگ کے بعدپلٹ گیا اور حادثے کا شکار ہو گیا،عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ سنگل انجن پائپر PA-18 طیارہ...
بجنگ میں 40 گھنٹوں کی مسلسل بارش ، 140 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
بیجنگ (ای پی آئی)چین کے دارلحکومت بیجنگ میں 40 گھنٹوں مسلسل بارش سے140 سالہ ریکارڈ ٹٹ گیا ہے ۔ بیجنگ کے محکمہ موسمیات نے بدھ کوجاری پیغام میں بتایا کہ طوفان کے باعث حالیہ بارشوں نیچینی دارالحکومت میں 140 سال قبل ہونے والی بارشوں کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ بیجنگ میٹرولوجیکل...
خانہ کعبہ کو آب زم زم اور عرق گلاب سے غسل دیدیا گیا
مکہ مکرمہ(ای پی آئی)مکہ مکرمہ میں غسل کعبہ کی سالانہ تقریب کے دوران خانہ کعبہ کا دروازہ کھول دیا گیا۔ حرمین شریفین کے امور سے متعلق ویب سائٹ کے مطابق غسل کعبہ کی تقریب میں نائب گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ بدر بن سلطان نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی...
اشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی؛ قومی ٹیم بھارت پہنچ گئی
واہگہ(ای پی آئی)ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے قومی ٹیم واہگہ بارڈر کے راستے بھارت پہنچ گئی ہے ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی ٹیم براستہ واہگہ بارڈر امرتسر سے بزریعہ ہوائی جہاز 4 بجے براستہ بنگلور سے 9 بجے رات چنائے پہنچے گی، جہاں کھلاڑی ایک روز آرام کریں گے...
بھارت؛ کرین زیر تعمیر پل پر گرنے سے17 افراد ہلاک
نئی دہلی(ای پی آئی)بھارت میں زیرتعمیر پل پر کرین گرنے سے 17 افراد ہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹر کے شہر تھانے میں زیر تعمیر پل کے لیے لوہے کا ڈھانچہ لے جانے والی کرین اچانک پل پر گر گئی۔ کرین گرنے کے نتیجے میں 17 افراد موقع پر ہلاک ہوگئے۔ بھارتی حکام...