کھیل
ایشین گیمزہاکی، پاک بھارت میچ آج کھیلا جائے گا
ہانگزو(ای پی آئی )پاکستان اور بھارت ایشین گیمز ہاکی کے اہم میچ میں آج مدمقابل ہوں گے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ آج شام پونے 6بجے کھیلا جائے گا۔ دوسری جانب پاکستان ایتھلیٹ گوہر شہباز 100میٹر ریس کے فائنل میں پہنچ گئے،100میٹر ریس کا فائنل پاکستانی وقت کے مطابق...
بابراعظم، رضوان اور شاہین نے سوشل میڈیا پیغام جاری کر دیئے
حیدرآباد (ای پی آئی )آئی سی سی ورلڈکپ میں شرکت کیلئے بھارت پہنچنے پر قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا ائیرپورٹ پر مداحوں کے استقبال پر انسٹا اسٹوری شیئر کردی۔ فوٹو اَپ لوڈنگ ایپ انسٹاگرام پر قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم، فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور وکٹ کیپر بیٹر محمد...
پاکستانی کھلاڑیوں نے حیدرآباد میں تیاریوں کا آغاز کردیا
حیدرآباد (ای پی آئی )قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے بھارت کے شہر حیدرآباد کےراجیو گاندھی اسٹیڈیم میں ورلڈکپ تیاریوں کا آغاز کردیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کے مطابق پاکستان کے کھلاڑی حیدرآباد کے راجیو گاندھی اسٹیڈیم میں ٹریننگ میں حصہ لے رہے...
ورلڈکپ، قومی ٹیم کا بھارت پہنچنے پرشائقین کی جانب سے شاندار استقبال
حیدرآباد (ای پی آئی )آئی سی سی ورلڈکپ 2023 میں شرکت کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم بھارت کے شہر حیدرآباد پہنچ گئی جہاں پر قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا ائیرپورٹ پر مداحوں نے شاندار استقبال کیا۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو ز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ائیر پورٹ پہنچنے...
ورلڈکپ میں شرکت ، کپتان بابراعظم نےاہم پیغام جاری کردیا
لاہور (ای پی آئی ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپنان بابر اعظم نے ٹیم کے ہمراہ ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے روانگی سے قبل اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پرپاکستان کرکٹ شائقین کے لئے اہم پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ورلڈکپ کیلئے روانہ ہورہے ہیں، میری درخواست ہے کہ شائقین کرکٹ ہمیں سپورٹ...
نیپال نے ٹی 20 کرکٹ میں 314 رنز بنا کر ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا
ہینگزو(ای پی آئی ) ایشئین گیمز میں جاری ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں نیپال کی کرکٹ ٹیم نےمقررہ 20اوورز میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا ہے۔ نیپال کی ٹیم نے ایشین گیمز میں منگولیا کیخلاف تین وکٹوں پر314رنز بنائے،نیپال کے کوشال مالا نے 50گیندوں پر ناقابل...
ایشیئن گیمز ہاکی ایونٹ ، پاکستان نے سنگاپور کو شکست دیدی
بیجنگ(ای پی آئی )ایشیئن گیمز کے ہاکی ایونٹ میں پاکستان نے اپنے پہلے میچ شاندار آغاز کرتے ہوئے سنگاپور کو صفر کے مقابلے میں 11 گولز سے شکست دیدی ۔ پاکستان کی جانب سے کھلاڑیوں ارشد لیاقت اور ارباز خان نے ہیٹ ٹرکس بنائیں۔ تفصیل کے مطابق چین کے شہر ہینگزو میں جاری...
پی سی بی اور کھلاڑیوں کے درمیان نئے معاہدوں پر اتفاق نہ ہو سکا
کراچی(ای پی آئی ) سینٹرل کنٹریکٹ کے جون میں اختتام کے بعد تاحال پی سی بی اور کھلاڑیوں کے درمیان مذاکرات کی ناکامی کے باعث تاخیر کا شکار کھلاڑیوں کا بغیر کنٹریکٹ ورلڈ کپ کے لئے روانگی کا امکان بڑھ گیا ۔ تفصیل کے مطابق چار ماہ سے کرکٹرز کو بورڈ کی جانب سے ماہانہ ریٹینر...
نسیم شاہ کے کندھے کی سرجری ہوگی، بحالی فٹنس کیلیے 4 ماہ درکار
لاہور(ای پی آئی ) نسیم شاہ کو بحالی فٹنس کے لئے 4ماہ درکار ہیں۔ کندھے کی سرجری ہوگی ۔ تفصیل کے مطابق ایشیاکپ میں بھارت سے میچ میں آخری اوور ادھورا چھوڑ کر میدان سے باہر جانے والے پیسر نسیم شاہ کا دبئی میں اسکین ہوا تھا، پی سی بی کے مطابق مکمل طبی معائنے اور قابل ذکر...
آسٹریلیا نے ورلڈکپ اور دورہ جنوبی افریقہ کیلئے اسکواڈز کا اعلان کردیا
آسٹریلیا (ای پی آئی )کرکٹ آسٹریلیا نے ورلڈ کپ، دورۂ جنوبی افریقا اور بھارت کے لیے اسکواڈز کا اعلان کر دیا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ کے لیے آسٹریلیا کی جانب سے 18 رکنی ابتدائی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے۔ آسٹریلیا نے جنوبی افریقا میں 3 ٹی ٹوئنٹی...
بھارتی بدانتظامی ورلڈکپ کا مزا کرکرا کرنے لگیں
لاہور (ای پی آئی ) ورلڈکپ کے انعقاد میں بھارتی بدانتظامیاں کا مزا کرکرا کرنے لگیں شیڈول کا اعلان ہونے کے بعد تہوار یاد آنے لگے۔ عام طور پر میگا ایونٹس کا شیڈول ایک سال پہلے ہی جاری کردیا جاتا ہے،البتہ ٹیکس میں چھوٹ سمیت مختلف مسائل کی وجہ سے بھارت میں ہونے والے...
رومانین ایتھلیٹ کا ایک گھنٹے میں زیادہ پش اپس لگانے کا عالمی ریکارڈ
لندن(ای پی آئی) رومانین ایتھلیٹ نے ایک گھنٹے میں زیادہ پش اپ لگانے کا ریکارڈ بنا لیا۔ گینیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق لندن میں مقیم رومانیا کے 35 سالہ پوپ لورینٹیو نے ایک گھنٹے میں 3 ہزار 378 ڈنڈ لگا کر ریکارڈ اپنے نام کیا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ آسٹریلیا کے ڈینیئل اسکیلی کے...











