بلوچستان
چمن فالٹ لائن میں زلزلے کی پیش گوئی
کوئٹہ (ای پی آئی )۔زلزلہ پیما ریسرچ انسٹیٹیوٹ نے کہا کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں زیرِزمین چمن فالٹ لائن میں تیزلرزش ریکارڈ کی گئی ، قوی امکان ہے کہ اس علاقے میں اگلے دو روزمیں کوئی زلزلہ آسکتا ہے جس کی شدت ریکٹرسکیل پر 6 یا اس سے زیادہ بھی ہوسکتی ہے۔ ایس ایس جی...
عید میلادالنبیؐ کے جلوس سے قبل دھماکہ، ڈی ایس پی سمیت12 جاں بحق
مستونگ (ای پی آئی ) بلوچستان کے ضلع مستونگ میں جشن میلاد النبیؐ کے جلوس سے قبل مسجد کے قریب دھماکے میں12 افراد جاں بحق،جبکہ درجنوں افراد زخمی متعدد کی حالت تشویشناک ۔ اسسٹنٹ کمشنر مستونگ کے مطابق دھماکا مدینہ مسجد کے قریب ہوا، جہاں لوگ عیدمیلاد النبیؐ کے جلوس میں...
پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب ساتھیوں سمیت گرفتار
گوادر(ای پی آئی ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سابق وفاقی وزیر فرخ حبیب کو بھائی اور دیگر ساتھیوں سمیت بلوچستان کے علاقے گوادر سے گرفتار کر لیا گیا ۔ ترجمان تحریک انصاف کے مطابق پولیس یونیفارم میں ملبوس ایک شخص اور 7-8 سادہ کپڑوں میں نامعلوم افراد نے آدھی رات کے وقت...
سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس، کوئٹہ میں ہاتھ سے لکھے بجلی بل بھجوائے جانے کا انکشاف
اسلام آباد (ای پی آئی )سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کابینہ سیکرٹریٹ کا چیئرپرسن سعدیہ عباسی کی زیرِ صدارت اجلاس ، سینیٹر نصیب اللّٰہ بازئی کی جانب سے کوئٹہ میں لوگوں کو بجلی کے ہاتھ سے لکھے بل بھجوائے جانے کا انکشاف ، اگلے اجلاس میں ہاتھ سے لکھے گئے بجلی بل لانے کی یقین...
خیبر ،سکیورٹی فورسز کاآپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
خیبر (ای پی آئی ) سکیورٹی فورسز کا ضلع خیبر کے علاقے تیرہ میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن 3 دہشتگرد ہلاک ۔ تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع خیبر کے علاقے تیرہ میں آپریشن کیا جس میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران 3 دہشتگرد مارے گئے۔...
کوئٹہ، اے این ایف کی بڑی کارروائی، 2 ہزار کلو منشیات برآمد
کوئٹہ (ای پی آئی )اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی جانب سے بڑی کارروائی ٹرک کے ذریعے2 ہزار کلو سے زائد منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ۔ کارروائی مینگل آباد کوئٹہ کے قریب مغربی بائی پاس پر عمل میں لائی گئی جس کے دوران ٹرک سے سوا 2 ٹن سے زائد منشیات برآمد کر...
کوئٹہ، سیکیورٹی فورسز پر حملہ، صوبیدار شہید، 3 دہشتگرد جہنم واصل
کوئٹہ (ای پی آئی ) پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کوئٹہ کے علاقے تنگی ولی میں دہشت گردوں کا سیکیورٹی فورسز پر حملہ ۔ دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ کے نتیجے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے...
افغان حکام کی یقین دہانی ،طورخم بارڈر کھول دیا گیا آمدورفت اور تجارت بحال
خیبر(ای پی آئی ) پاکستان کے حدود میں غیر قانونی پر تعمیرات قائم کرنے کی کوشش پر کشیدگی کے بعد 9 روز سے بند طورخم بارڈر کوافغانستان کی جانب سے اپنی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہ ہونے کی یقین دہانی کے بعد آمدورفت اور تجارت کیلئے کھول دیا گیا۔ آمدورفت کا سلسلہ بھی...
مستونگ میں دھماکا،ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللّٰہ سمیت 6 افراد زخمی
کوئٹہ (ای پی آئی )بلوچستان کے ضلع مستونگ میں دھماکہ پی ڈی ایم کے ترجمان، رہنما جے یو آئی حافظ حمد اللّٰہ سمیت 6 افراد زخمی ۔ ترجمان پولیس کے مطابق مستونگ میں سڑک کنارے گاڑی کی قریب دھماکا ہوا ہے، پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں۔ جے یو آئی ف کے ترجمان...
بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
کوئٹہ (ای پی آئی )بلوچستان اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے، لوگوں میں خوف ہراس پھیل گیا ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق کوئٹہ ،ژوب میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.0 ریکارڈ کی گئی،زیر زمین گہرائی 27 کلومیٹر...
کوئٹہ ،سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 دہشت گرد ہلاک
کوئٹہ (ای پی آئی ) کوئٹہ کے علاقے اغبرگ میںکاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے ان کا اپنا گرفتار ساتھی بھی مارا گیا ، دہشت گردوں کے ٹھکانے سے خودکش جیکٹ،5 دستی بم...
بس اور گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں4 افراد جاں بحق
بلوچستان (ای پی آئی)بلوچستان کے ضلع نوشکی میں آر سی ڈی پاک ایران شاہراہ پر بس اور گاڑی میں کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے ۔ لیویز ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی تھی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق لاشوں کو اسپتال منتقل کر...