اسلام آباد
آڈیو لیک ،بشری بی بی نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
اسلام آباد(ای پی آئی ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی اہلیہ بشری بی بی نے آڈیو لیک کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق آڈیو لیک کے خلاف سابق خاتون اول بشری بی بی نے پولیس اور ایف آئی اے کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے ۔ سردار...
فراڈ کیس ،علی وزیر کی درخواست ضمانت منظور رہا کرنے کا حکم
اسلام آباد (ای پی آئی )فراڈ کیس میں گرفتار پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی انسداد دہشتگردی عدالت نے ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے تھانہ بھارہ کہو فراڈ کیس...
جب ملک میں سیاسی استحکام آئے گا توعدلیہ سمیت ہر ادارہ مستحکم ہو گا،چیف جسٹس
اسلام آباد (ای پی آئی )چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال نے عدالتی سال کے آغاز پر فل کورٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کہ فروری 2023ء میں سپریم کورٹ کے سامنے کئی آئینی مقدمات آئے، آئینی ایشوز میں الجھا کر عدالت کا امتحان لیا گیا، انھوں نے کہا کہ شدید تنقید...
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی، میڈیکل ٹیسٹ کی درخواست منظور
اسلام آباد(ای پی آئی ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے دائر درخواست ضمانت پر سماعت انسداد دہشتگردی عدالت نے سماعت کل تک ملتوی کردی۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں تحریک انصاف کے صدر پرویز الٰہی کی...
ایرانی تیل کی سمگلنگ ،حوالہ ہنڈی سے متعلق رپورٹ وزیر اعظم کو فراہم ،ہوشربا انکشافات
لاہور (ای پی آئی ) حوالہ ہنڈی، ایرانی تیل کی سمگلنگ میں ملوث افسران، سیاستدان اور ڈیلروں کی تفصیلات وزیر اعظم ہاؤس کو فراہم کر دی گئیں۔ سرکاری ادارے کی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات سامنے آئے ہیں، رپورٹ کے مطابق ہر ایک نے بہتی گنگا میں ہاتھ دھویا ہے، سو کے قریب سرکاری...
آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ترمیمی ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیاگیا
اسلام آباد(ای پی آئی ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ترمیمی ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے آفیشل سکریٹ ایکٹ ،آرمی ترمیمی ایکٹ کیخلاف سپریم کورٹ میں ایڈوکیٹ شعیب شاہین کے ذریعے آئین کے آرٹیکل 184 کی...
اے این ایف کی کارروائیاں,ایک خاتون اور غیرملکی باشندہ گرفتارمنشیات برآمد
اسلام آباد(ای پی آئی )اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی جانب منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری منشیات سمگلنگ کیخلاف کریک ڈائون کے دوران پانچ مختلف کارروائیوں میں 10 کلو سے زائد منشیات برآمد ایک خاتون اور غیرملکی باشندہ گرفتار کر لیا۔ ترجمان اے این...
پراسیکیوٹر جنرل نیب سید اصغر حیدر نے استعفیٰ دیدیا
اسلام آباد (ای پی آئی )پراسیکیوٹر جنرل نیب جسٹس ریٹائرڈ سید اصغر حیدر اپنی مدت مکمل ہونے سے قبل ذاتی مصروفیات کے مستعفی ہو گئے استعفیٰ وزیرِ اعظم آفس کو موصول ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق پراسیکیوٹر جنرل نیب سید اصغر حیدر کی مدت ملازمت فروری 2024 میں مکمل ہونا تھی۔ نیب...
شیریں مزاری کی گرفتاری ، آئی جی کیخلاف توہینِ عدالت کیس سماعت کیلیے مقرر
اسلام آباد(ای پی آئی ) عدالتی احکامات کے باوجود سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی گرفتاری پر آئی جی اسلام آباد کے خلاف توہین عدالت کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا۔ ڈاکٹر شیریں مزاری کی گرفتاری پر آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان کے خلاف توہینِ عدالت کیس اسلام آباد...
سائفر گمشدگی کیس،چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی
اسلام آباد(ای پی آئی )سائفر گمشدگی کیس کی سماعت آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابو الحسنات ذولقرنین کی رخصت پر ہونے کے باعث بغیر کارروائی ملتوی0 ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محموود قریشی کی سائفر گمشدگی کیس میں درخواست...
افغانستان میں چھوڑا جانے والا اسلحہ عالمی توجہ کا متقاضی ہے،دفتر خارجہ
اسلام آباد (ای پی آئی )ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہا ہے کہ پاک افغان بارڈر پر حالیہ واقعہ سے متعلق عبوری افغان حکومت کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ہے، انھوں نے کہا کہ نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی 12 سے 15 ستمبر کو لندن میں...
عام انتخابات کی تیاریاں، الیکشن مینجمنٹ سسٹم پر الیکشن عملے کی ٹریننگ کا آغاز
اسلام آباد(ای پی آئی ) عام انتخابات کی تیاریوں کے سلسلہ میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الیکشن مینجمنٹ سسٹم پر الیکشن عملے کی ٹریننگ کا آغاز کردیا ہے ۔ الیکشن کمیشن نے ٹریننگ کے حوالے سے تمام صوبائی الیکشن کمشنرز کو بھی مراسلے لکھ دیئے ۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ای...











