اسلام آباد
سانحہ باجوڑ، شہدا کے ورثا کو 20،20لاکھ روپے امداد کا اعلان
اسلام آباد(ای پی آئی )سانحہ باجوڑ کے شہدا اور زخمیوں کیلئےوفاقی حکومت نے امداد کا اعلان کردیا ہے ۔ اس حوالے سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سانحہ باجوڑ کے شہدا کے ورثا کو 20،20لاکھ روپے دیئے جائیں گے جبکہ شدید زخمیوں کو 7لاکھ ، معمولی زخمی افراد کو 5لاکھ روپے...
انٹرا پارٹی الیکشن کیس،پی ٹی آئی کی سماعت ملتوی کرنے کی استدعا منظور
اسلام آباد (ای پی آئی ) تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت ملتوی کرنے کی استدعا الیکشن کمیشن نےمنظور کر لی ۔ تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر سکندرسلطان راجہ کی زیر صدارت پانچ رکنی کمیشن نے کی۔ تحریک انصاف کے وکیل بیرسٹر...
توشہ خانہ کیس ، ٹرائل کورٹ ہائیکورٹ کے حتمی فیصلے تک فیصلہ نہیں کر سکتی،سپریم کورٹ
اسلام آباد (ای پی آئی ) توشہ خانہ کیس کی اپیلوں پر سپریم کورٹ آف پاکستان نے بڑا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرائل کورٹ ہائیکورٹ کے حتمی فیصلے تک توشہ خانہ کیس کا فیصلہ نہیں کر سکتی۔ سپریم کورٹ میں توشہ خانہ کیس سے متعلق اپیلوں کی سماعت جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں...
توشہ خانہ کیس ،سماعت کیلئےسپریم کورٹ کا نیا بینچ تشکیل دیدیا گیا
اسلام آباد (ای پی آئی ) توشہ خانہ کیس کی سماعت کیلئے سپریم کورٹ آف پاکستان میں نیا بینچ تشکیل دے دیا گیا۔ توشہ خانہ کیس کی سماعت کیلئے جسٹس مظاہر اکبر کی جگہ جسٹس حسن اظہر رضوی کو بینچ میں شامل کر لیا گیا، جسٹس یحیٰی خان آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ سماعت کرے...
نگران سیٹ اپ ، وزیراعظم نے اتحادیوں کا اجلاس طلب کر لیا
اسلام آباد (ای پی آئی ) موجودہ اسمبلیوں کی مدت مکمل ہونے کے نئے انتخابات سے قبل نگران وزیراعظم اور نگران سیٹ اپ کے معاملے پر وزیراعظم نے پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں کا اجلاس آج طلب کر لیا ہے ۔ سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان اور دیگر جماعتوں کے سربراہان ویڈیو...
فوج کو کسی بھی غیر آئینی اقدام سے روکیں گے، سپریم کورٹ
اسلام آباد (ای پی آئی ) ملٹری کورٹس میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف درخواستوں پرسماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی ۔ چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی اور جسٹس عائشہ اے ملک پر...
قومی اسمبلی میں بلوں کی تھوک سیل جاری ہے،فواد چوہدری
اسلام آباد (ای پی آئی) حکومت نے صرف دو دنوں میں 53 بل منظور کرائے، صدر نے منظوری نہ دی تو تمام بل قانون بنے بغیر ختم ہوجائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ امید ہے صدر مملکت جلد بازی سے کام نہیں لیں گے۔...
مجھے طعنہ دیا جاتا ہے کہ یہ اسٹیبلشمنٹ کا آدمی ہے،شہباز شریف
اسلام آباد (ای پی آئی )وزیراعظم شہباز شریف نےبارہ کہو بائی پاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے طعنہ دیا جاتا ہے کہ یہ اسٹیبلشمنٹ کا آدمی ہے، فلاں ہے، ان باتوں سے میری صحت پر کوئی اثر نہیں پڑتا، مقصد صرف ایک تھا کہ حکومت، اسٹیبلشمنٹ مل کر ملک کو...
اسلامیہ یونیورسٹی سکینڈل، سابق وی سی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش
اسلام آباد(ای پی آئی ) اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سکینڈل میں ملوث ہونے پر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم نے سابق وی سی کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی ہے ۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم کے اجلاس میں اسلامیہ یونیورسٹی سکینڈل سمیت تمام معاملات...
لاپتہ افراد کی تعداد میں اضافہ ، کمیشن نےرپورٹ جمع کروادی
اسلام آباد (ای پی آئی)لاپتہ افراد کمیشن کی جانب سےسپریم کورٹ آف پاکستان میں پیش رفت رپورٹ جمع کروادی گئی ہے۔ سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا کہ جولائی کے مہینے میں لاپتہ افراد کی تعداد میں 157 افراد کا اضافہ ہوا جس کے بعد لاپتہ افراد کی مجموعی تعداد...
توشہ خانہ کیس، چیئرمین پی ٹی آئی نے حق دفاع ختم کرنے کا حکم چیلنج کردیا
اسلام آباد(ای پی آئی )توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کے حق دفاع ختم کرنے کے حکم کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔ درخواست میں ٹرائل کورٹ کا گزشتہ روزکا آرڈرکالعدم قراردینے کی استدعا کی گئی۔ استدعا کی گئی کہ ٹرائل کورٹ کا حکم...
توشہ خانہ کیس ، ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل کی سماعت کا حکمنامہ جاری
اسلام آباد (ای پی آئی )سپریم کورٹ آف پاکستان نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل پر گزشتہ روز کی سماعت کا حکمنامہ جاری کر دیا۔ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ توشہ خانہ کیس کے میرٹس پر دلائل ابھی نہیں دیئے گئے،...











