اسلام آباد
توشہ خانہ کیس سماعت کے لیے مقرر، چیئرمین پی ٹی آئی طلب
اسلام آباد(ای پی آئی ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے خلاف توشہ خانہ فوجداری کارروائی کے کیس میں سیشن کورٹ نے سماعت کے لیے مقرر کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کی طلبی کا نوٹس جاری کردیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ہمایوں دلاور نے کل کیس سماعت کے لیے مقرر...
جی ایچ کیو حملہ کیس، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو ملزم نامزد کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد (ای پی آئی )پی ٹی آئی کے کارکنوں کی جانب سے آرمی تنصیبات پر حملہ کر کے توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کرنے پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو کیس میں ملزم نامزد کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ چیئرمین تحریک انصاف پر کارکنان کو حملے کیلئے اکسانے، حملے کی منصوبندی...
یونان میں ہونے والا کشتی حادثہ انسانی حقوق کا مسئلہ ہے،چیف جسٹس
اسلام آباد (ای پی آئی )سپریم کورٹ آف پاکستان میں انسانی اسمگلنگ کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت تمام صوبوں سے انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے اقدامات کی رپورٹس ، تعلیم سے محروم بچوں کے اعداد و شمار بھی طلب ۔ انسانی اسمگلنگ کے خلاف دائر درخواستوں پر سپریم کورٹ میں...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے،آصف زرداری
اسلام آباد (ای پی آئی ) 5 جولائی 1977 کو پاکستان کو اندھیرے کی طرف دھکیل دیا گیا تھا، پاکستان آج تک اس اقدام کا خمیازہ بھگت رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار سابق صدر آصف علی زرداری نے 5 جولائی یوم سیاہ کے موقع پر پیغام میں کیا انھوں نے کہا ہے کہ 5 جولائی پاکستان کی...
سپریم کورٹ نے پی آئی اے کو بھرتیوں کی اجازت دیدی
اسلام آباد(ای پی آئی ) سرپریم کورٹ آف پاکستان میں پی آئی اے میں بھرتیوں سے متعلق کیس کی سماعت عدالت نے 205 نئی بھرتیوں کی اجازت دیدی۔ جسٹس اعجازالااحسن کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے پی آئی اے میں بھرتیوں سے متعلق کیس کی سماعت کی،سپریم کورٹ نے مزید 45 نشستوں پر...
بابراعوان کی جانب سے مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی گئی
اسلام آباد(ای پی آئی ) سینئر قانون دان اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی گئی ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں سینئر قانون دان بابراعوان کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کیلئے درخواست...
سی پیک کے دشمن پاکستان اور خطے میں ترقی کے دشمن ہیں،وزیر اعظم
اسلام آباد(ای پی آئی )سی پیک کے 10 سال مکمل ہونے پر وزیراعظم شہباز شریف نے بیان میں کہا ہےکہ بھارت کو سی پیک کے راستے میں رکاوٹ بننے کے بجائے اس سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ سی پیک کے دشمن پاکستان اور خطے میں ترقی، امن اور خوش حالی کے دشمن ہیں، وہ نہیں چاہتے کہ ہمارے عوام...
سپریم کورٹ، فوجی عدالتوں کیخلاف درخواستوں پر پہلی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری
اسلام آباد(ای پی آئی )سپریم کورٹ آف پاکستان نے فوجی عدالتوں میں عام شہریوں کے ٹرائل کیخلاف کیس کی پہلی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا ہے تحریری حکم نامے کے ساتھ نامزد جسٹس فائز عیسیٰ کا ویب سائٹ سے ہٹایا گیا نوٹ بھی جاری کیا ہے۔ ، جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس...
ڈسکوز صارفین کیلیے بجلی 1روپے 25پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری
اسلام آباد(ای پی آئی)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ڈسکوز صارفین کے لیے بجلی 1 روپے 25 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔ ڈسکوز کے مالی سال 23-2022 کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی منظوری دی گئی ہے۔نیپرا کے مطابق اس کا اطلاق جولائی، اگست اور ستمبر...
سپریم کورٹ کے ججز کی تنخواہوں میں اضافے کا آرڈر جاری
اسلام آباد(ای پی آئی)قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے سپریم کورٹ کے ججز کی تنخواہوں میں اضافے کا آرڈر جاری کر دیا۔صادق سنجرانی نے ججز کی تنخواہوں کا آرڈر 2023ء جاری کیا۔ آرڈر کے بعد چیف جسٹس پاکستان کی تنخواہ 12 لاکھ 29 ہزار 189 روپے ماہانہ ہو گی۔سپریم کورٹ کے جج کی...
ڈی جی پی ٹی اے کے اسلام آباد میں گھر کا چور صفایا کرگئے
اسلام آباد(ای پی آئی)چور پی ٹی اے کے ڈائریکٹر جنرل کے گھرواقع جی سیون فور کاصفایا کرگئے۔ ڈی جی پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کامران خان گنڈاپورکی جانب سے درج کرائے گئے مقدمہ میں کہاگیاہے کہ انکے گھر چوروں نے1کروڑ 39 لاکھ 60 ہزار روپے کی واردات کی۔ ڈی جی پی ٹی اے...
وکیل قتل کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف کارروائی پر حکم امتناع کی استدعا مسترد
اسلام آباد(ای پی آئی) کوئٹہ وکیل قتل کیس میں سپریم کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف انسداد دہشت گردی کورٹ کی کارروائی روکنے کی استدعا مسترد کر دی۔کوئٹہ وکیل قتل کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی نامزدگی کے معاملے پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ سپریم کورٹ کا دو...










