پاکستان
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان بوائے اسکاؤٹس کے چیف کمشنر کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن غیر قانونی قرار دیدیا
اسلام آباد(ای پی آئی ) اسلام آباد ہائیکورٹ میں پاکستان بوائے سکاؤٹس کے چیف کمشنر سرفراز قمر ڈاہا کی عہدے سے برطرفی کے خلاف درخواست پر سماعت ،عدالت نے سرفراز قمر ڈاہا کو عہدے پر بحال کر دیا ، ڈاکٹر ریاض کی بطور چیف کمشنر تعیناتی کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔ تفصیل...
سندھ کے ضلع مٹیاری کا رہائشی مزدور ملتان سے اغوا، ، 50 لاکھ تاوان طلب
مٹیاری (ای پی آئی )ڈاکوؤں نے سندھ کے ضلع مٹیاری کے رہائشی مزدور کو ملتان سے اغوا، کر لیا ،ورثاء سے 50 لاکھ تاوان طلب۔ ورثاء کے مطابق زاہد میمن تین دن قبل کیلے کی گاڑی کا سودا کرنے ملتان گیا تھا، گزشتہ دن سے اس کا نمبر بند جا رہا تھا، زاہد کے نمبر سے ایک وڈیو اور...
کمزور ججز کی نشاندہی میں کیا برا ہے، اچھے جج بھی ہوتے ہیں اور نالائق بھی ہوتے ہیں، جسٹس محسن اختر کیانی
اسلام آباد (ای پی آئی ) اسلام آباد ہائیکورٹ میں معروف قانون دان ایمان مزاری کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت،عدالت نے ٹرائل کورٹس کے ججز سے منسوب بیان پر درخواست گزار کے ابتدائی دلائل سننے کے بعد درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ...
کوٹ ادو: سی سی ڈی کی کارروائی لڑکی سے زیادتی کا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
کوٹ ادو(ای پی آئی)کوٹ ادو کے علاقے چک نمبر 529 ٹی ڈی اے میں سی ی دی کی کارروائی لڑکی سے زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق سی سی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ3 ملزمان کی چک نمبر 529 ٹی ڈی اے میں موجودگی کی اطلاع ملی تھی۔حکام نے کہا کہ پولیس...
پاکستان کی اسرائیل کی جانب سے ’’گلوبل صمود فلوٹیلا‘‘روکنے کی شدیدمذمت
اسلام آباد(ای پی آئی )پاکستان کی اسرائیل کی جانب سے ’’گلوبل صمود فلوٹیلا‘‘روکنے کی شدیدمذمت۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ فلوٹیلا میں 40سے زائد جہاز اور500بین الاقوامی کارکن شامل تھے، کارکنان غزہ کے محصور عوام کیلئے انسانی امداد لے جارہے تھے،...
کوئٹہ :مسافر کوچ اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم، 6 افراد جاں بحق
کوئٹہ(ای پی آئی )بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے علاقہ اوتھل سے تقریباً پانچ کلومیٹر کے فاصلے پر ایک خوفناک حادثہ پیش آیا جہاں مسافر کوچ اور پتھر سے لدے ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں کم از کم 6 افراد جاں بحق اور 19 زخمی ہوگئے۔زخمیوں اور لاشوں کو فوری طور...
حکومتی اتحاد میں دراڑ ،پیپلزپارٹی کے ہاتھوں انہونی کا خطرہ پارلیمانی ڈائری ،محمداکرم عابد
شہراقتدارمیں ایک بار پھر سیاسی حالات میں تیزی سے تبدیلی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے اس بار اپوزیشن کی بڑی جماعت بھی مشترکہ حکومت سازی کے معاملات میں پیپلزپارٹی کے حوالے سے اپنے موقف میں نرمی پر کمربستہ دکھائی دے رہی ہے۔ ناقدین اتحادیوں کے ہاتھوں کسی سیاسی انہونی کا امکان...
حیدرآباد: بڑے ریسٹورینٹس ہوٹلز پر مردہ برائلر چکن کے گوشت کی سپلائی کا انکشاف
حیدرآباد (ای پی آئی )حیدرآباد شہر کے تمام بڑے ریسٹورینٹس ہوٹلز پر مردہ برائلر چکن کے گوشت کی سپلائی کا انکشاف ،سندھ فوڈ اتھارٹی کی رات گئے کاروائی، مردہ مرغیاں لدی گاڑی پکڑلی مردہ مرغیوں کو بوریوں میں ڈال کر منتقل کیا جارہا تھا مردہ مرغیوں کو ٹنڈویوسف کی حدود میں...
لاہور: عدالت نے مسجد کے قاری کو قتل کرنے کے الزام میں مجرم کو سزائے موت سنا دی
لاہور(ای پی آئی)سیشن کورٹ لاہور میں مسجد کے قاری عثمان کے قتل کیس کی سماعت ،عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم غلام محمد کو سزائے موت 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی ۔ تفصیل کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج ریاض احمد نے کیس کی سماعت کی پراسیکیوشن کے مطابق ہڈیارہ پولیس نے مجرم...
اسلام ہائیکورٹ :امریکی نژاد خاتون کے لاپتا بچوں کی بازیابی کیلئے پولیس کو 16 اکتوبر تک مہلت
اسلام آباد(ای پی آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ میں امریکی نژاد پاکستانی خاتون کے چار ماہ سے لاپتہ کم عمر بچوں کی بازیابی سے متعلق دائر درخواست پر سماعت ،عدالت نے راولپنڈی پولیس کو بچوں کی بازیابی کے لیے 16 اکتوبر تک مہلت دے دی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس محمد آصف...
9مئی مقدمات : فرد جرم عائد کرنے کے لئے 15 اکتوبر کی تاریخ مقرر
راولپنڈی(ای پی آئی )انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں 9 مئی کے 11 مقدمات کی سماعت عدالت نے 15 اکتوبر کو تمام کیسز میں فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کر دی انسداد دہشتگر دی عدالت میں دوران سماعت ملزمان کی حاضری لگائی گئی اور جن چالان نقول نہیں ملیں ان میں چالان...
کوئٹہ :سیکیورٹی فورسز کا دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 10 دہشت گرد ہلاک
کوئٹہ (ای پی آئی)سیکیورٹی فورسز کی کوئٹہ کے مضافاتی علاقے غزا بند میں بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف کارروائی ، مشترکہ آپریشن میں 10 دہشت گرد جہنم واصل ۔ ذرائع نے کہا کہ مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات پر کیا...










