خصوصی ویڈیوز
بھارتی فضائیہ کے افسر کا بیٹا 3 سالہ بچی کی ہلاکت کے مقدمے میں گرفتار
نئی دہلی(ای پی آئی)بھارت میں 3 سالہ بچی کی گاڑی کی ٹکر سے ہلاکت کے بعد ایئرفورس کے آفیسر کے بیٹے کو گرفتار کرلیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی پولیس نے 20 سالہ نوجوان ثمرک کو تین سالہ بچی کو گاڑی سے ٹکر مارنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے...
فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی کارروائیاں انسانیت کے خلاف جرم ہیں، او آئی سی
جدہ (ای پی آئی)اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)کے سیکرٹری جنرل حسین براہیم طحہ نے زوردے کر کہا ہے کہ نام نہاد اسرائیلی ریاست کو بے لگام چھوڑنے سے اسے فلسطینیوں کیخلاف جرائم پر قائم رہنے کا موقع دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ صیہونی ریاست کے جرائم پر خاموشی نے فلسطینیوں پر...
کفایت شعاری پالیسی کے تحت وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کے بجٹ میں 15 فیصد کٹوتی
اسلام آباد(ای پی آئی) حکومت کی کفایت شعاری پالیسی کے تحت وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وفاقی وزارتوں اور ڈویڑنز کے بجٹ میں فوری طور پر 15 فیصد کٹوتی کی ہدایت کردی۔ کفایت شعاری اقدامات پر عمل درآمد سے متعلق مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس...
سندھ ہائی کورٹ :کراچی میں 16 مارچ کو ہونے والے ضمنی الیکشن روکنے کی استدعا مسترد
کراچی(ای پی آئی)سندھ ہائی کورٹ نے کراچی میں 16 مارچ کو ہونے والے ضمنی الیکشن روکنے کی استدعا مسترد کر دی۔ تحریک انصاف کراچی کے مستعفی ایم این ایز کی استعفوں کی منظوری کے خلاف درخواست پر سندھ ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔درخواستیں دائر کرنے والوں میں علی زیدی، آفتاب...
24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 23نئے کیس رپورٹ ہوئے ،قومی ادارہ صحت
اسلام آباد(ای پی آئی)قومی ادارہ صحت(این آئی ایچ)نے کہا ہے کہ ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 23نئے کیس رپورٹ ہوئے جن میں سے 13مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ منگل کو این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے...
پاکستان کا آئی ایم ایف کیساتھ اسٹاف لیول معاہدہ تاخیر کا شکار
اسلام آباد(ای پی آئی)پاکستان کا عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ تاخیر کا شکار ہو گیا۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ 9 فروری کو ہونا تھا، گزشتہ روز پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات نہیں ہوئے۔ذرائع...
لگتا ہے ایک رجسٹرار تو مجھ جیسے جج سے بھی زیادہ طاقتور ہے: جسٹس قاضی فائز عیسی
اسلام آباد(ای پی آئی)سپریم کورٹ میں مقدمات سماعت کے لیے مقرر کرنے کا کیا طریقہ کار ہے؟ اس معاملے پر جسٹس قاضی فائز عیسی اور جسٹس یحیی آفریدی نے نوٹس لے لیا۔ اس سلسلے میں ریمارکس دیتے ہوئے جسٹس قاضی فائز عیسی کا کہنا ہے کہ لگتا ہے کہ ایک رجسٹرار تو مجھ جیسے جج سے بھی...
مجھے مڈل کلاس سے ہونے کی سزا دی جا رہی ہے، ، شہباز گل
لاہور(ای پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ مجھے مڈل کلاس سے ہونے کی سزا دی جا رہی ہے، سپریم کورٹ میں کیس چل رہا ہے مگر مریم نواز نے پہلے فیصلہ سنا دیا۔ لاہور ہائی کورٹ کے بار میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ مریم نواز کہتی ہیں پہلے...
تھر میں ایک لاکھ میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی گنجائش ہے،خرم دستگیر
اسلام آباد(ای پی آئی)وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ تھر میں 175 ارب ٹن کوئلے کے ذخائر ہیں اور یہاں سے ایک لاکھ میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی گنجائش ہے شنگھائی تھرکول منصوبے سے بجلی کی پیداوار شروع ہونے سے نوازشریف اور بے نظیر کے خواب کی تعبیر ہوگئی ہے۔ اسلام...
مریم نواز کے مضحکہ خیز بچگانہ مطالبات سے کام نہیں چلے گا،شیخ رشید
راولپنڈی(ای پی آئی)سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ اہم فیصلے کے قریب ہے، مریم نواز کے مضحکہ خیز بچگانہ مطالبات سے کام نہیں چلے گا، اب حکومت کو الیکشن کروانا پڑیں گے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے...
عمران خان کی عبوری ضمانت کے لیے انسدادِ دہشتگردی عدالت میں درخواست دائر
اسلام آباد(ای پی آئی)اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی عبوری ضمانت کی درخواست دائر کر دی۔ عمران خان کی عبوری ضمانت کی درخواست انسدادِ دہشت گردی کے جج راجہ جواد کی عدالت میں دائر کی گئی ہے۔عمران خان کی...
عمران خان پیش نہ ہو تو گرفتار کرنا چاہئیے، جیل بھرنے کا شوق بھی پورا ہو جائے گا، مریم اورنگزیب
اسلام آباد(ای پی آئی)وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان پیش نہ ہو تو گرفتار کرنا چاہئیے، جیل بھرنے کا شوق بھی پورا ہو جائے گا، عدالت پوچھ رہی ہے کہ ملزم کہاں ہے؟ جواب ملا "وقت کا نہیں بتا سکتے"عدالت پوچھ رہی ہے کہ ملزم کس وقت پیش ہوگا؟ جواب ملا "عمران...











