خیبر پختون خواہ
خیبرپختونخوا،انتہائی مطلوب 128 مجرمان کی فہرست جاری
پشاور(ای پی آئی ) خیبرپختونخوا کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے انتہائی مطلوب اشتہاری مجرمان کی فہرست جاری کر دی۔ سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق فہرست میں 128 مجرمان اور اشتہاری شامل ہیں، خطرناک اشتہاری ملزمان اہم مقدمات میں سی ٹی ڈی کو مطلوب ہیں۔ مطلوب ملزمان میں...
جعلی بھرتیوں کاالزام، پی ٹی ائی کے تین سابق اراکین اسمبلی گرفتار
پشاور (ای پی آئی ) محکمہ تعلیم میں غیر قانونی بھرتیوں کے الزام میں محکمہ انسداد کرپشن خیبرپختونخوا نے کارروائی کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے تین سابق اراکین صوبائی اسمبلی کو گرفتار کرلیا۔ اینٹی کرپشن نے سابق صوبائی وزیر برائے جیل خانہ جات ، دیر سے تعلق رکھنے والے...
انتخابی مہم، اجازت نہ دینے کیخلاف پی ٹی آئی نے درخواست دائر کر دی
پشاور(ای پی آئی ) خیبرپختونخوا میں انتخابی مہم چلانے کی اجازت نہ دینے کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ۔ ہائیکورٹ میں درخواست پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر علی امین گنڈا پور اور دیگر نے دائر کی ہے۔ درخواست میں صوبائی...
ایرانی ڈیزل سمگل کرنے کی کوشش ناکام
حب(ای پی آئی )کسٹم انٹیلی جنس نے حب میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کے ایرانی ڈیزل کی سمگلنگ ناکام بنادی۔ کسٹم انٹیلی جنس نے کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کا سمگل شدہ ڈیزل برآمد کرلیا۔ڈیزل سے بھرے دونوں ٹینکرز تحویل میں لے لئے گئے، کسٹم حکام...
خیبرپختونخوا. مطلوب دہشتگردوں کی دوسری فہرست جاری
پشاور (ای پی آئی ) محکمۂ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی)خیبرپختونخوا کی جانب سے خطرناک سروں کی قیمت والے انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی دوسری فہرست جاری کردی گئی ۔ محکمۂ انسداد دہشت گردی کی جانب سے جاری کی گئی فہرست میں 30 دہشت گردوں کے نام اور تصاویر شامل ہیں۔ لسٹ کے...
دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، بھاری تعداد میں اسلحہ و بارود برآمد
پشاور(ای پی آئی ) مہمند ایجنسی میں سکیورٹی اداروں اور پولیس نے انٹیلی جنس آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی جانب سے تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام ۔ بھاری مقدار میں بارودی مواد اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ سکیورٹی اداروں اور پولیس نے آپریشن ضلع مہمند کے علاقے قندھاری پولیس...
خیبرپختونخوا ،حکومت نےمطلوب 135ملزمان کی سر کی قیمت مقرر کردی
پشاو ر(ای پی آئی)خیبرپختونخوا حکومت نے دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث انتہائی مطلوب 135 ملزمان کی سر کی قیمت مقرر کردی مطلوب ملزمان کی تصاویر،پتہ اور سر کی قیمت کے حوالے سے لسٹ جاری دہشتگردوں کی سر کی قیمت دو لاکھ سے لیکر ایک کروڑ روپے تک مقرر کی گئی ہے مطلوب...
گرمی سے پریشان نشئی اے ٹی ایم بوتھ لاک کرکے سو گیا
پشاور(ای پی آئی ) پشاور کے علاقہ دلہ زاک میں ایک نشئی گرمی کے باعث نجی بینک کی اے ٹی ایم بوتھ میں دروازہ لاک کر کے سو گیا جس کی ویڈیو وائر ہو گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کے علاقے دلہ زاک روڈ پر نجی بینک کے اے ٹی ایم بوتھ میں نشے کے عادی شخص کے سونے کی...
احتساب عدالتوں میں بحال کیے گئے ریفرنسز کی سماعت شروع
پشاور(ای پی آئی ) سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد احتساب عدالتوں میں بحال کیے گئے نیب ریفرنسز پر سماعت شروع کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیب ترامیم کالعدم قرار دیے جانے کے بعد فیصلے پر عمل درآمد کے سلسلے میں کیسز کا ریکارڈ عدالتوں میں پہنچا دیا گیا تھا، جس کے بعد احتساب...
خیبرپختونخوا ، احتساب عدالتوں میں 160 ریفرنس واپس ہو گئے
پشاور(ای پی آئی ) سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کے بعد کیسز بحال ہونے پر نیب نے احتساب عدالتوں کے رجسٹرار کو خط لکھ دیا۔ نیب خیبرپختونخوا نے کہاہے کہ سپریم کورٹ فیصلے کے بعد احتساب عدالتوں میں 160ریفرنس واپس ہو گئے، عدالت نے 7روز میں کیسز بحالی پر عملدرآمد کی...
مسافر گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے 3افراد جاں بحق
بٹگرام (ای پی آئی )بٹگرام کے علاقہ تحصیل آلائی براچھڑ سے بنہ جانے والی مسافر گاڑی گہری کھائی میں جا گری 3افراد جاں بحق اور 4زخمی ہوگئے۔ ترجمان پولیس کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیوٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ، گاڑی میں سوار 3 افراد جان کی بازی ہارگئے...
ڈرائیور کو نیند آنے پر بس الٹ گئی، 5 مسافر جاں بحق
نوشہرہ (ای پی آئی) نوشہرہ موٹروے پر رشکئی انٹر چینج کے قریب ڈرائیور کو نیند آنے سے بس الٹ گئی 5 مسافر جاں بحق جبکہ 13 زخمی ہو گئے ۔ موٹروے پولیس کے مطابق نجی بس سروس فیصل موورز کے ڈرائیور کو نیند آجانے کی وجہ سے بس الٹ گئی، حادثے میں دو خواتین سمیت 13 افراد شدید...