پاکستان
آرمی ایکٹ کے مقدمات، ملزمان فوج کے حوالے کرنے کا فیصلہ
راولپنڈی (ای پی آئی )چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد آرمی تنصیبات پر حملہ کرکے جلائو گھیرائو کرنے والے شرپسندوں کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت مقدمات چلانے کے فیصلے پر عمل درآمد کرتے ہوئے گرفتار ملزمان سے مقدمات کی تفتیش کے لئے فوج کے حوالے کرنے کا فیصلہ...
متنازعہ ٹوئٹس کیس ،اعظم سواتی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
اسلام آباد(ای پی آئی )اسلام آباد کی مقامی عدالت میں زیر سماعت متنازعہ ٹوئٹس کیس میں پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی ایک بار پھر پیش نہ ہوئے ۔ مسلسل عدم حاضری پر عدالت نے پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ اسلام آباد کی مقامی عدالت...
فسطائی حکومت نے جمہوریت، عدلیہ، آئین کو مذاق بنا دیا۔ عمران خان
لاہور (ای پی آئی ) ہماری جمہوریت، عدلیہ، آئین اور قانون کی حکمرانی کو مکمل طور پر ایک مذاق بنا کر رکھ دیا گیا ہے. ان خیالات کا اظہار چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ ہمارے دیگر قائدین کی...
ملک سیاسی، معاشی، اقتصادی طور پر تباہ ہوگیا۔شیخ رشید
راولپنڈی(ای پی آئی) 13 جماعتیں اپنی نااہلی کا غصہ عوام پر نکلوا رہی ہیں، سپریم کورٹ کا گھیرؤا اور کبھی عوام کو اداروں سے لڑوانے کی ناکام سازش حکومت کا ایجنڈا ہے. ان خیالات کا اظہار سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نےسماجی رابطے کی ویب...
منی لانڈرنگ کیس : مونس الہٰی کی اہلیہ سمیت دیگرملزمان کی ضمانت میں توسیع
لاہور(ای پی آئی)سیشن کورٹ میں ایف آئی اے کی جانب سے درج مقدمہ میں مونس الہیٰ کی اہلیہ سمیت دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ اور 800 ملین روپے کی مشکوک بینک ٹرانزیکشنز کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے وفاقی وزیر مونس الہٰی کی اہلیہ سمیت 8 ملزمان کی عبوری ضمانت میں 30مئی تک توسیع...
اسلام آباد ہائیکورٹ کا شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم
اسلام آباد (ای پی آئی )تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد تھری ایم پی او کے تحت گرفتار تحریک انصاف کےوائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی رہائی کےلئے دی گئی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی رہائی کا حکم دے دیا۔ اسلام...
خواجہ آصف نے عمران خان کی گرفتاری کا عندیہ دیدیا
اسلام آباد (ای پی آئی ) مسلم لیگ ن کے رہنما وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے 9 مئی کے واقعات میں عمران خان کی گرفتاری کا عندیہ دے دیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ 9 مئی منصوبہ تو عمران خان نے بنایا، عمران خان نے پرسوں پھر فوج کی قیادت پر حملہ کیا...
جناح ہاؤس پر حملہ، پنجاب حکومت کوسیاسی لیڈر شپ کے درمیان رابطوں کے ثبوت مل گئے
اسلام آباد(ای پی آئی )نگران پنجاب حکومت کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد جناح ہائوس پر حملہ کرنے والے کارکنان اور سیاسی جماعت کی لیڈر شپ کے درمیان رابطوں کے اہم ثبوت مل گئے ہیں، اس حوالے سے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی جانب سے کریک ڈائون کے احکامات جاری کر دیئے...
عوام کے دلوں میں شہداء کا عظیم مقام ہمیشہ قائم رہے گا،آرمی چیف
سیالکوٹ (ای پی آئی )پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سیالکوٹ گیریژن کا دورہ کیا اور شہداء کی یادگار پر پھول رکھے ۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ کسی کو شہداء کی یادگاروں کی بےحرمتی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔۔اس...
پی ٹی آئی رہنما عامر محمود کیانی نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا
اسلام آباد (ای پی آئی ) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے فوجی تنصیبات پر حملوں اور چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے پاک فوج پر تنقید پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر عامر محمود کیانی نے پارٹی چھوڑنے کے ساتھ...
پی ٹی آئی چھڑوانی ہے تو میرے ماتھے پر گولی مار دو،علی زیدی
کراچی(ای پی آئی ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد جلائو گھیراؤ اور احتجاج کرنے والے کارکنوں کے گرفتاریوں کے ساتھ ساتھ کارکنوں کو اکسانے کے الزام میں پی ٹی آئی کے اہم رہنمائوں کو بھی گرفتار کیا گیا اس سلسلہ تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی کو...
سستا پیٹرول اسکیم ، آئی ایم ایف کے تحفظات دور ہونے تک عمل درآمد موخر
اسلام آباد(ای پی آئی )حکومت کی جانب سے ملک بھر میں غریب افراد کےلئے سستا پیٹرول اسکیم کا اعلان کیا گیا تھا جس پر آئی ایم کی جانب سے اس پر تحفظات کا اظہار کیا گیا تو مجبوراً حکومت اس پر عملدرآمد نہ کرواسکی ہے۔ اب حکومت نے سستا پیٹرول اسکیم پر عملدرآمد آئی ایم ایف...











