راولپنڈی(ای پی آئی )پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے غوری ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا ہے تجربے کے دوران ویپن سسٹم کے تکنیکی اور آپریشنل پہلوؤں کا جائزہ لیاگیا،

آرمی سٹریٹجک فورس کمانڈ کے کمانڈر نے تجربے کا مشاہدہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تجربے کے دوران متعلقہ اداروں کے افسران، سائنسدان اور انجینئرز بھی موجود تھے،صدر ، نگران وزیراعظم ، عسکری قیادت کی کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباددی ہے۔