اسلام آباد (عابدعلی آرائیں) بچوں کے حقوق کیلئےکام کرنے والی تنظیم سیو دی چلڈرن کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیاہے کہ غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں میں 24 روزمیں جتنے بچے شہید ہوچکے ہیں اتنے عالمی تنازعات میں گزشتہ چار سال میں سےکسی بھی ایک سال کے عرصہ کے دوران جاں بحق نہیں ہوئے۔

سی این این کی رپورٹ کے مطابق سات اکتوبر سے شروع ہونے والی اسرائیل فلسطین جنگ میں 29 اکتوبر تک تین ہزار سے زائد بچے شہید ہوچکے تھے اور یہ تعداد بڑھتی ہی جا رہی ہے
رپورٹ کے مطابق فلسطین میں کام کرنے والی بچوں کی تنظیم سیو دا چلڈرن کے ڈائریکٹر جیسن لی نے بتایا ہے کہ غزہ میں بچوں کی ہلاکتیں روزانہ کی بنیاد پربڑھ رہی ہیں

سیو دا چلڈرن کی رپورٹ کے مطابق سال 2020 میں چوبیس ممالک میں 2984 بچے جاں بحق ہوئے تھے اسی طرح سال 2021 میں دنیابھرمیں2515 بچے ہلاک ہوئے سال 2020میں 2674 جبکہ سال 2019 میں 4019بچے ہلاک ہوئے ۔ سیو دی چلڈرن کے مطابق یہ اعداد و شمار اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی طرف سے جاری کی گئی سالانہ رپورٹ میںدیئے گئے ہیں۔

دنیا بھر میںبچوں کے تحفظ کیلئے کام کرنے والی عالمی تنظیم سیو دا چلڈرن نے غزہ میں سیزفائر حمایت کرنے والی آوازوں کو سپورٹ کرتے ہوئے فوری طور پرغزہ میں سیز فائر کا مطالبہ کیا ہے۔

سی این این کی رپورٹ میں گزشتہ 15 سال میں فلسطین اسرائیل تنازع میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کی تفصیلات بھی بتائی ہیں گئی ہیں ان تفصیلات میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ حالیہ جاری جنگ میں اسرائیل میں 1400 سے زیادہ اور غزہ میں 7950 سے زائد ہلاکتیں ہوئی ہیں۔