ڈیرہ اسماعیل خان(ای پی آئی ) دہشتگردوں کا ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درازندہ میں آئل گیس کمپنی کے کیمپ پر حملہ،

ڈیوٹی پر مامور 2 پولیس اہلکار شہید 3 زخمی ۔ شہید اہلکاروں میں رحمت الہیٰ اور محمد عارف شامل ہیں جبکہ زخمی اہلکاروں میں اے ایس آئی عالمشیر، فضل الرحمٰن اور عطاالرحمٰن شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق حملہ الحاج آئل اینڈ گیس پرائیویٹ ڈرلنگ کمپنی پر ہوا ہے، زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جن میں سے ایک اہلکار کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ کمپنی کیمپ پر پولیس کی نفری تعینات تھی جس کو نشانہ بنایا گیا، موقع پر مزید پولیس نفری پہنچ گئی ہے جبکہ دہشت گردوں کی تلاش جاری ہے۔