لندن(ای پی آئی) برطانیہ، سعودی عرب، فرانس اور اسپین نے ٹرمپ کا بیان مسترد کردیا آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست کو مسئلے کا واحد حل قرار دے دیا۔

امریکی سینیٹر کرس مرفی کہتے ہیں ڈونلڈ ٹرمپ پاگل ہیں۔ غزہ پر امریکی حملہ دہائیوں تک جنگ کا باعث بنے گا۔

حماس نے امریکی صدر کے بیان کو مضحکہ خیز قرار دے دیا۔ اردن، یواے ای، مصر اور برازیل نے بھی امریکی منصوبے کی مخالفت کردی۔عرب اور یورپی ممالک نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ پر امریکی قبضہ ناقابل قبول قرار دے کر منصوبے کی